4 تنخواہوں کے برابر بونس: بجٹ سے قبل ملازمین کے لئے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ سے قبل ملازمین کو کروڑوں روپے کے اعزازیے سے نواز دیا گیا، ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں دی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ملازمین کو کروڑوں روپے کے اعزازیے دیئے گئے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں اعزازیے دیے، کروڑوں کے اعزازیے 4 مختلف مراحل میں دیے گئے۔
دستاویز میں کہنا تھا کہ انضباطی انکوائریزاورمنفی ریمارکس والے ملازمین اور الیکشن کمیشن کے خلاف کیسز کرنے والےملازمین کو اعزازیے نہیں دیے گئے۔
اس کے علاوہ 30 جنوری سے پہلے چھٹیوں پر رہنے والے ملازمین کو بھی اعزازیہ نہیں دیا گیا۔
دستاویز کے مطابق اعزازیے الیکشن کمیشن کے چارجڈ بجٹ سے دیے گئے، گریڈ دو سے 9 تک کے ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں اور گریڈ 11 سے 17 تک کے ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔
دستاویز کے مطابق گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین کو 2 بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔
مزیدپڑھیں:پیدائش اور موت کی رجسٹریشن کے نئے قوانین نافذ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بنیادی تنخواہیں ملازمین کو
پڑھیں:
بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کر دیا
کراچی:انگینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے سابق ہم وطن کھلاڑی کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران بین اسٹوکس نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کی وکٹ لیکر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
جیسوال اس وقت 87 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے، بین اسٹوکس نے مؤثر منصوبہ بندی کے تحت بھارتی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سابق انگلش فاسٹ بولر اینڈریو فلنٹوف نے 78 میچز کی 135 اننگز کے دوران 219 وکٹیں اپنے نام کی تھیں جبکہ بین اسٹوکس نے 113 میچز کی 165 اننگز کے دوران زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بین اسٹوکس نے اب تک نو مرتبہ 4 اور چار مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے جبکہ اینڈریو فلنٹوف نے دس مرتبہ 4 اور تین مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔