ماہرین کے مطابق فضا سے زمین پر مار کرنے والا گائیڈڈ میزائل ہے۔ یہ میزائل انتہائی درستگی سے نشانہ لگاتا ہے اور انصاراللہ یمن ریورس انجینئرنگ کے ذریعے اپنی میزائل  صلاحیت  کو مزید ترقی دے سکتی ہے اور اس تحفے کو اسرائیل کو واپس بھیج سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چند روز قبل یمن پر اسرائیلی جنگجو طیاروں کے بمباری میں استعمال ہونے والا تقریباً ایک ٹن وزنی بم مستقبل میں اسرائیلیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ انصاراللہ یمن نے مزاحمتی ذرائع کو بتایا ہے کہ صنعاء ایئرپورٹ کے رن وے سے تقریباً ایک ٹن وزنی اسرائیلی بم برآمد کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ بم اگر پھٹتا تو تہران کے میدان آزادی کے برابر علاقے کو تباہ کر سکتا تھا اور اس علاقے میں موجود تمام افراد کو جان لیوا نقصان پہنچ سکتا تھا۔ دس روز قبل انصاراللہ یمن کی جانب سے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے جواب میں، اسرائیلی حکومت کے جنگی طیاروں نے صنعاء ایئرپورٹ پر بمباری کی تھی۔

اگرچہ صنعاء ایئرپورٹ نے منگل کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں، لیکن ابھی بھی بہت سی بین الاقوامی کمپنیاں بن گوریون ایئرپورٹ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع نہیں کر رہی ہیں۔ بم امریکہ میں تیار کیا گیا ہے اور اصل میں فضا سے زمین پر مار کرنے والا گائیڈڈ میزائل ہے۔ یہ میزائل انتہائی درستگی سے نشانہ لگاتا ہے اور انصاراللہ یمن ریورس انجینئرنگ کے ذریعے اپنی میزائل  صلاحیت  کو مزید ترقی دے سکتی ہے اور اس تحفے کو اسرائیل کو واپس بھیج سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انصاراللہ یمن سکتی ہے ہے اور

پڑھیں:

یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور

ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے بیلسٹک میزائل داغا ہے، جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے بڑے علاقوں میں الارم کے سائرن بج گئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ حملے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور وسطی مقبوضہ فلسطین کے کئی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔

حملوں کی ایسی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کا دفاعی نظام یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ اگرچہ اسرائیلی فوج نے میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اسرائیلی اخبار ہیوم کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل حملے نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو لے جانے والے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کر دیا۔ یمنی مسلح افواج نے یہ میزائل ایک گھنٹہ قبل صوبہ الحدیدہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے کے جواب میں داغا۔  

متعلقہ مضامین

  • یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • ایک گھنٹے میں یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • متحدہ عرب امارات اسرائیل کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات محدود کر سکتا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ
  •   اسرائیل نے  میزائل شکن لیزر ہتھیار متعارف کر ادیے
  • اسرائیلی طیاروں نے دوحہ پر بیلسٹک میزائل بحیرہ احمر سے فائر کیے، امریکی اہلکار
  • غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے .رپورٹ
  • اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات‘ جلدسکیورٹی معاہدہ طے پا سکتا ہے.احمد الشرع
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بھچی ہوئی ہے: مشاہد حسین سید 
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور