سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے۔
جیل حکام نے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 9 مئی کیس کی سماعت میں جانے کی اجازت دے دی۔
اڈیالہ جیل حکام نے 5 صحافیوں کو بھی سماعت کی کوریج کرنے کی اجازت دے دی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
لاہور پولیس کی انویسٹی گیش ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کو لاہور مقدمات میں شامل تفتیش کرے گی۔
گزشتہ روز بانی نے پولی گرافک ٹیسٹ اور شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا تھا، آج انویسٹی گیشن ٹیم دوبارہ بانی کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کرے گی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم عمران خان کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی۔
تفتیشی ٹیم میں انسپکٹرمحمداسلم، انسپکٹرمحمدعالم اور انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی شرط رکھی تھی۔
خیال رہے کہ 15 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگرد عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک کروانے کا حکم دیا تھا۔
Post Views: 4