اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سےبھارت کےخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عاصم منیر کو فیلڈ مارشل

پڑھیں:

بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی: بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا ہے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

ڈی وائے پٹیل سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کی جانب سے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 246 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،

پروٹیز کپتان لورا وولورڈاٹ نے شاندار 101 رنز بنا کر بھرپور مزاحمت کی تاہم ان کی دلکش اننگز بھی جنوبی افریقی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہی، دیگر بیٹرز میں اینری ڈرکسن 35 اور سن لوئس 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

بھارت کی جانب سے دپیتی شرما نے صرف 39 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ہدف کو پروٹیز بیٹرز سے دور لے گئیں، شفالی ورما نے 2 شکار کیے۔اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، شفالی ورما 78 گیندوں پر 87 رنز بنا کر سرفہرست رہیں، دپیتی شرما 58 اور سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آیا بونگا خاکا نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دیگر 3 باؤلرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • برطانوی حکومت کا معزول شہزادہ اینڈریو سے آخری فوجی عہدہ واپس لینے کا اعلان
  • بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد
  • بھارت کی افغان طالبان کو دریائے کنٹر پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر بھارت کی افغان طالبان کو ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی