راولپنڈی: لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی۔
عدالت نے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، شواہد غائب کرنے پر مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
مجرم کے خلاف 25 اگست 2023 کو تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مجرم کو
پڑھیں:
لاہور، بچوں پر حملہ کرنے والے شیر کو سفاری پارک منتقل کرنےکا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں بچوں پر حملہ کرنے والے شیر کو عدالت نے سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دے دیا، شیر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں گزشتہ روز بچوں پر حملہ کرنے والے شیر کو محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لے لیا تھا۔وائلڈ لائف انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ افریقی
شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم ملک بہرام کے قبضے سے لیا گیا،ملزم نے افریقی شیر کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔وائلڈ انسپکٹر نے عدالت سے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے تحریری حکم جاری کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد شیر کی سفاری پارک منتقلی کا حکم دے دیا۔قبل ازیں جوہر ٹاو¿ن پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاندان کے فرد محمد قیصر کی مدعیت میں شیر کے مالک کے خلاف درج کرلیا جس میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات درج کی گئیں۔پولیس نے فارم ہاو¿س کے مالک ملک ناظم کے بیٹے ملک بہرام کو گرفتار کرلیا۔
شیر منتقل