اسلام آباد میں گداکروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 23 بھکاری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد میں انتظامیہ نے رات گئے انسداد گداگری کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 23 بھیک مانگنے والے فقیروں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے بدھ کی شب انسداد گداگری مہم کے تحت وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا میں کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران مجموعی طور پر 23 گداگروں کو حوالات منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار کیے گئے گداگروں میں 8 خواتین، 5 بچے اور 10 مرد گداگر شامل ہیں۔ ڈی اسلام آباد کی انسداد گداگری مہم کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے تعاون کی اپیل کردی۔
ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے شہریوں سے کہا کہ اسلام آباد میں جہاں بھی گداگر دیکھیں فی الفور ڈی سی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں، پیشہ ور گداگروں کے خاتمے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں