کراچی:

شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع اقرا سٹی فیز ون کے ایک فلیٹ سے 22 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت ورشہ جعفری کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

چھیپا کے ترجمان نے بتایا کہ لاش بظاہر دو سے تین دن پرانی محسوس ہوتی ہے، تاہم موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہو گا۔

مزید پڑھیں: کراچی: زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق

ابتدائی طور پر لاش پر کسی واضح تشدد کے نشانات کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سچل تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور فلیٹ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، اور ورشہ جعفری کی موت خودکشی، حادثہ یا قتل تھی اس بارے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی حتمی نتیجہ اخذ کیا جا سکے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس فیصل آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 10 سے زائد زخمی

فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز

فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثہ میں ٹرین ڈرائیور سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ڈرائیور سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فیول ختم ہونے پر ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ریلوے ٹریک بلاک ہونے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی اور ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیے گئے۔ 

ریلوے حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس اپ کو ساہیوال کے راستہ سے لاہور بھجوایا جا رہا ہے، رحمان بابا ایکسپریس اپ اور پاکستان ایکسپریس اپ کا بھی روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان ایکسپریس ڈاؤن، لالہ موسیٰ سے سرگودھا کی جانب موڑ دی ہے۔

شالیمار ایکسپریس ڈاؤن براستہ ساہیوال کراچی جا رہی ہے۔ بدر ایکسپریس 111 اور 112 آج کیلئے منسوخ کردی گئی ہیں۔ ٹرینوں کے روٹس تبدیل ہونے سے مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے۔

حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے بھی موقع کا معائنہ کیا، ریلوے حکام کے مطابق چار سے پانچ گھنٹے میں روٹ بحال ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گرمی شروع ہوتے ہی بدترین لوڈشیڈنگ؛ نیپرا نے کے الیکٹرک حکام کو جھاڑ پلادی
  • کراچی ایئر پورٹ سے 37 کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات ضبط
  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس فیصل آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 10 سے زائد زخمی
  • لاہور: رائے ونڈ میں 35 سالہ خاتون کی پرُاسرار حالت میں تشدد زدہ لاش برآمد
  • کراچی میں چھاپے، کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط
  • کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم گرفتار، کروڑ روپے برآمد
  • کراچی: ایم اے جناح روڈ اور اقبال مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط
  • کراچی، جمالی پل کے قریب کچرے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی
  • محکمہ کسٹمز کی کراچی میں کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ غیرملکی مصنوعات برآمد