نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوارج نے پاکستانی عوام کو لوٹنا شروع کردیا، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کردیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوراج نے مکمل طور پر ناکام ہوکر پاکستانی عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنالیا، پاکستان میں خونریزی کیلئے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا۔ کان کنی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوگئے۔
فتنتہ الخوارج نے خط میں کانکنی کے ٹھیکے داروں کو دھمکاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کان کنی اور معدنیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو 5 فیصد بھتہ دینا ہوگا۔ معدنیات کی ترسیل کے فی ٹرک پر 5 ہزار روپے جمع کرانے ہوں گے۔
خط میں فتنتہ الخوارج نے دھمکی دی کہ مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔
قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دراذندہ میں پاک فوج کے تعاون سے شیرانی قوم کے مشیران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ ہوا تھا۔
شیرانی قوم کے مشیران اور عمائدین سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام، اساتذہ اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
امن جرگے کے شرکا نے علاقائی امن کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا، مشیران و عمائدین نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز اور ان کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
شرکا نے متفقہ طور پر فتنتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فتنۃ الخوارج الخوارج نے
پڑھیں:
کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
(اُسامہ ملک)کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد پکڑے گئے۔
رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی میں کارروائی کی جہاں سےفتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے فون نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جس کے بعد وہ ان نمبرز پر بھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے،ملزم نور زادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اورملزم حضرت عثمان کا بھائی عمرخطاب بھی فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب کارندے تھے جو بعد میں مارے جاچکے ہیں۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
ترجمان کے مطابق ملزم زید اللہ عرف زیدو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔ رینجرز نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔