وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کا ہنگامی دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز تینوں ممالک کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے. تینوں ممالک کے تعاون کرنے پرشکریہ ادا کریں گے. بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق دوران ملاقات علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جاالزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا تھا۔پاکستان کی مسلح افواج نے 6 مئی کی رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیا.

بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے تھے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) شروع کردیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کردیا تھا کریں گے

پڑھیں:

وزیرِاعظم کی دورۂ پاکستان کی دعوت مصری صدر نے قبول کر لی

—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے مصری صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت قبول کر لی۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

اس دوران وزیرِ اعظم نے جنوبی ایشیاء کے حالیہ بحران میں فعال سفارت کاری پر صدر السیسی سے اظہارِ تشکر کیا۔

وزیرِ اعظم نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے مفاد میں بھارت سے جنگ بندی مفاہمت برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایرانی صدر کا فون، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ ہفتے دورے کی دعوت قبول کرلی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس کے دوران انہوں نے آئندہ ہفتے ایران کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مصری صدر کی توجہ سندھ طاس معاہدے کی اہمیت کی طرف بھی مبذول کرائی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ بالخصوص غزہ کی تشویش ناک صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں درکار انسانی امداد کی مسلسل اور بروقت فراہمی یقینی بنائے، امید ہے آئندہ ماہ 2 ریاستی حل پر اقوامِ متحدہ کی کانفرنس کے بامعنی نتائج ہوں گے۔

وزیرِ اعظم نے پاک مصر تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصری صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیر مقدم کیا اور جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصری صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، جو عبدالفتاح السیسی نے قبول کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف اگلے ہفتے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کا ہنگامی دورہ کریں گے
  • کسی بھی ممکنہ جارحیت کا سخت جواب دیں گے، سید عباس عراقچی
  • وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کا ہنگامی دورہ کریں گے
  • وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے: وزیرِ اعظم آفس
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے.
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے
  • ڈائریکٹر آئی ایم ایف مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا پاکستان کا دورہ کریں گے
  • وزیرِاعظم کی دورۂ پاکستان کی دعوت مصری صدر نے قبول کر لی