Daily Ausaf:
2026-07-24@08:09:09 GMT

سرکاری ملازمین ہو جائیں تیار ،اہم خبر آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران کے لیے ہر کیلنڈر سال میں سالانہ طبی معائنہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ “گائیڈ ٹو پرفارمنس ایولوشن میں اہم ترامیم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق:طبی معائنے کا مقصد افسران کی صحت کی صورتحال، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنانا ہے۔تمام افسران کی میڈیکل رپورٹس ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا مستقل حصہ ہوں گی۔35 سال سے کم اور زیادہ عمر کے افسران کے لیے الگ الگ پروفارما جاری کیے گئے ہیں۔معائنہ صرف سرکاری ہسپتالوں کے مجاز میڈیکل افسران سے کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بیرون ملک تعینات افسران کا معائنہ ان کے متعلقہ اسٹیشنز پر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق:سالانہ میڈیکل رپورٹس 31 مارچ تک متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹرز کو جمع کرانی ہوں گی۔تمام ادارے 30 اپریل تک معائنے کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کریں گے۔کسی افسر کی مکمل نااہلی کی صورت میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔یہ فیصلہ سرکاری نظام میں شفافیت، ذمہ داری اور صحت مند افرادی قوت کے فروغ کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن