حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے: اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وکلاء کے مسائل کے حل کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے وفود شریک ہوئے۔
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کا وکلاء کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا۔
چکوال، جھنگ، حافظ آباد، ڈسکہ، وزیر آباد، سمندری، حسن ابدال، کلور کوٹ، اٹک بارز کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اس موقع پر پنجاب کی متعدد بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ اِن ایڈ چیکس جاری کیے گئے۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بار ایسوسی ایشنز سے خطاب میں کہا کہ بارز کی فلاح حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں بار ایسوسی ایشنز کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر بارز کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن مدد کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قانون اعظم نذیر تارڑ بار ایسوسی ایشنز
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا ۔
بجلی چوری روکنے سےریلوے کو 8 ماہ کے دوران کتنی بچت ہوئی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طیارے کے سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر سعودی فضائیہ کے 92nd سکواڈرن پانچ F-15 Strike Eagle لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے جہاز کو حصار میں کنگ خالد ایئرپورٹ تک اسکورٹ کیا.
وزیرِ اعظم نے جہاز کے ریڈیو سے استقبال کرنے والے سعودی فضائیہ کے پائلٹس کا عربی میں شکریہ ادا کیا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیر آلسعود اور ولی عہد سعودی عرب عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے اس خصوصی استقبال کے حوالے سے شکریہ کا پیغام دیا.
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے