مہمند ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر شروع ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)واپڈا نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ مہمند ڈیم پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیاہے ، مین ڈیم کی تعمیر شروع کردی گئی ہے ۔واپڈا کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ مین ڈیم کی تعمیر کے آغاز پر وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے پراجیکٹ کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ر)سجاد غنی بھی ہمراہ تھے۔
اعلامیے کے مطابق مین ڈیم کی تعمیر سے قبل ریورڈائی ورشن، ڈیم فاؤنڈیشن سمیت دیگر اہداف پہلےہی حاصل کئے جا چکے ہیں، وفاقی وزیر نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ترجمان کا کہناتھا کہ 213 میٹر بلند مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی ڈیم ہے، مہمند ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت1.
اگر امریکہ میں فونز تیار نہیں کیے تو 25فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو سخت پیغام دے دیا
وفاقی وزیر میاں معین وٹو نے کہا کہ زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں ، مہمند ڈیم کی تکمیل سے پانی اور بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملےگی، منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزارت آبی وسائل ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔پراجیکٹ انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ منصوبے کی 14 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے، سائٹس میں ڈائی ورشن سسٹم،اِن ٹیک ٹنل، سپل ویز اور پاور ہاؤس شامل ہیں
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر مہمند ڈیم کی تعمیر کی تکمیل ڈیم کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔