ہارورڈ یونیورسٹی نے جامعہ میں غیر ملکی طلبا کے داخلوں کو روکنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ

یونیورسٹی نے ڈونالڈ ٹرمپ کے آئیوی لیگ اسکول کی بین الاقوامی طلبا کے اندراج کی اہلیت کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔

گارجین کی رپورٹ کے مطابق بوسٹن کی وفاقی عدالت میں دائر کی گئی شکایت میں ہارورڈ نے منسوخی کو امریکی آئین کی پہلی ترمیم اور دیگر وفاقی قوانین کی سخت خلاف ورزی قرار دیا۔

اس نے یہ بھی کہا کہ منسوخی کا یونیورسٹی اور 7،000 سے زیادہ ویزا ہولڈرز پر فوری اور تباہ کن اثر پڑے گا۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انتظامیہ کی ہارورڈ کے ساتھ اپنے ہفتوں تک جاری رہنے والے شو ڈاون میں اس وقت 6،000 سے زائد بین الاقوامی طلبا کو دوسری یونیورسٹیوں میں منتقل ہونے یا اپنی قانونی حیثیت سے محروم ہونے پر مجبور کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے بین الاقوامی طلبہ کے اندراج  اور داخلہ دینے کی اہلیت منسوخ کر دی ہے۔

مزید پڑھیے: ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

صدر ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اپنے مطالبات کو مسترد کیے جانے کے بعد غصے کا اظہار کیا تھا۔ وہ یونیورسٹی کو سامیت دشمنی کا مرکز قرار دیتے ہیں اور ان کا مطالبہ تھا کہ داخلے کے عمل میں نگرانی سے کام لیا جائے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ادارے کو ایک خط لکھ کر بتایا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کو فوری طور پر منسوخ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ 162 افراد کو نوبل انعام سے نوازا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ہارورڈ یونیورسٹی داخلے ہارورڈ یونیورسٹی کا مقدمہ ہارورڈ یونیورسٹی\.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ہارورڈ یونیورسٹی داخلے ہارورڈ یونیورسٹی کا مقدمہ ہارورڈ یونیورسٹی ہارورڈ یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ

پڑھیں:

زنا کے مقدمے میں بیان بدلنا جرم؛ متاثرہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج

لاہور:

پنجاب میں زنا کے  ایک مقدمے میں بیان بدلنے پر متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ  اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لیہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ قانون پر عملدرآمد  کرتے ہوئے زنا کے مقدمے کی متاثرہ اور مدعی خاتون کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون،  مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کرعدالت میں ملزم کے حق میں بیان بدل کر ملزم کو فائدہ دیا ۔ متاثرہ نادیہ الطاف نے شوہر کی مدعیت میں ملزم تنویر کے خلاف زنا کا نامزد مقدمہ درج کروایا تھا۔

تھانہ سٹی پولیس کی تفتیش میں ملزم قصوروار پایا گیااورمیڈیکل رپورٹ میں ملزم کا ڈی این اے بھی مثبت آیا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کے مطابق متاثرہ ، مدعی کااپنے بیان سے منحرف ہو کرملزم کو فائدہ دینا ارتکاب جرم  ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہارورڈ میں غیر ملکی طلبہ کے داخلوں پر پابندی، چین کا رد عمل
  • ہارورڈ یونی ورسٹی میں غیرملکی طلبا پر پابندی؛ چین کی ٹرمپ پر کڑی تنقید
  • لیہ، زنا کے مقدمے میں بیان بدلنے پر متاثرہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج
  • ٹرمپ نے ہارورڈ میں غیر ملکی طلباء کے داخلے پر پابندی لگا دی
  • زنا کے مقدمے میں بیان بدلنا جرم؛ متاثرہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج
  • ہارورڈ یونیورسٹی اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ
  • امریکا نے ہارورڈ یونیورسٹی کے غیرملکی طلبہ کے داخلے کا حق منسوخ کردیا
  • ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا اقدام: ہارورڈ یونیورسٹی پر غیرملکی طلبا کے داخلے پر پابندی
  • اسلام آباد میں گداکروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 23 بھکاری گرفتار