مودی حکومت نے بھارت کو پاکستان کے برابر کیوں لا کھڑا کیا، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ ٹرمپ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنے کیلئے کس نے کہا، بھارت کی خارجہ پالیسی تباہ ہوچکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور مودی حکومت پر ایک بار پھر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے 23 مئی کو ایکس پر ایک پوسٹ میں جے شنکر کو مخاطب کرتے ہوئے کئی سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا "کیا ہمیں بتایا جائے گا کہ بھارت کو پاکستان کے برابر کیوں لا بٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مذمت میں ایک بھی ملک نے ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ٹرمپ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنے کے لئے کس نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے۔
راہل گاندھی کا یہ تازہ تبصرہ اس ویڈیو کے تناظر میں آیا ہے جس میں جے شنکر ڈچ میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں وزیر خارجہ جے شنکر سے پاکستان، بین الاقوامی حمایت اور ہندوستان کی پالیسی پر سوالات کئے جا رہے ہیں، جن پر ان کے جوابات غیر واضح اور ہچکچاہٹ والے دکھائی دیتے ہیں۔ کانگریس کے آفیشل ایکس ہینڈل سے بھی یہی ویڈیو شیئر کیا گیا، جس کے ساتھ لکھا گیا کہ ان کی زبان لڑکھڑا کیوں رہی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راہل گاندھی نے "آپریشن سندور" کے تناظر میں جے شنکر پر سوالات اٹھائے ہوں۔ اس سے قبل 17 مئی کو بھی انہوں نے ایک ویڈیو کے ساتھ جے شنکر پر الزام لگایا تھا کہ حکومت نے پاکستان کو حملے کی اطلاع دے کر جرم کا ارتکاب کیا۔ انہوں نے سوال کیا خہ اس حملے کی پیشگی اطلاع پاکستان کو دینا ایک جرم تھا۔
19 مئی کو راہل گاندھی نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ وزیر خارجہ کی خاموشی محض بیان بازی نہیں، بلکہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران کتنے ہندوستانی طیارے ہم نے کھو دیے کیونکہ پاکستان پہلے سے آگاہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض چوک نہیں بلکہ ایک جرم تھا اور ملک کو سچ جاننے کا حق ہے۔ ان بیانات کا پس منظر 15 مئی کو دیا گیا وہ انٹرویو ہے، جس میں وزیر خارجہ نے "آپریشن سندور" پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے دہشت گردی کے ڈھانچے پر حملہ کیا، فوج پر نہیں اور اس لئے پاکستان کو پیشگی اطلاع دی گئی تاکہ وہ مداخلت نہ کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی پاکستان کے مئی کو
پڑھیں:
پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا معمولی ہدف گرین شرٹس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نوجوان پیسر سلمان مرزا نے اپنے کم بیک میچ میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے 2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 25، ڈونون فریرا 15، کاربن بوش 11 اور بارٹ مین 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نے پراعتماد انداز اپنایا۔ صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے 14ویں اوور میں ہدف با آسانی حاصل کر کے شائقین کو ایک یکطرفہ جیت کا تحفہ دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ فیصلہ کن مقابلہ کل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ فتح نہ صرف پاکستان کے لیے سیریز میں واپسی کا موقع ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں، خاص طور پر صائم ایوب اور سلمان مرزا کے لیے اعتماد کا اظہار بھی ہے، جنہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔