سینیٹر وقار مہدی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق منتخب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر وقار مہدی کی حمایت کی۔ سینیٹر وقار مہدی نے چیئرمین منتخب ہونے پر کمیٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیٹی کے تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلیں گے اور قوانین، رولز آف بزنس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو ترجیح دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر وقار مہدی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ انتخاب کا عمل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے کمیٹی روم نمبر 1 میں منعقدہ اجلاس میں مکمل ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دوست علی جیسَر نے سینیٹر وقار مہدی کے نام کی تجویز پیش کی، جس کی تائید سینیٹر پلواشہ محمد زئی خان نے کی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر وقار مہدی کی حمایت کی۔ سینیٹر وقار مہدی نے چیئرمین منتخب ہونے پر کمیٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیٹی کے تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلیں گے اور قوانین، رولز آف بزنس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو ترجیح دیں گے۔ اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر سعدیہ عباسی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سینیٹر اسد قاسم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سینیٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین مرحوم سینیٹر تاج حیدر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اور ان کی پارلیمانی و جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینیٹر وقار مہدی کمیٹی کے تمام کرتے ہوئے
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےمتعدد سیاسی رہنماؤں سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی، سراج الحق سے فون پرگفتگوہوئی، سہیل آفریدی کی امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ نے سیاسی رہنماؤں سےصوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ تمام فریقین کو ساتھ لےکر پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا مشترکہ ہدف ہے۔