پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کا کوٹہ نامکمل کیوں رہا؟ تحقیقاتی کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے بہت سے پاکستانی حج پر نہیں جاسکیں گے، اس حوالے سے وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سرکاری حج کا کوٹہ مکمل ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ میں 2 دفعہ سعودی عرب گیا اور وہاں پر حج انتظامات دیکھے، سعودی عرب کے وزیرحج سے بھی ملاقات ہوئی، پاکستان کی سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 فیصد عازمین حج جاتے ہیں، جبکہ 50 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے جاتے ہیں، پاکستان کا ٹوٹل کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، نصف پرائیویٹ اور نصف سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج، حج پر جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خادم الحرمین الشریفین نے ایک ہزار فلسطینیوں کو ذاتی خرچے پر حج کرانے کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کا جو کوٹہ ہے اس کو وزارت مذہبی امور ہینڈل کرتی ہے، سعودی تعلیمات کے مطابق سرکاری حج کا جتنا بھی کوٹہ ہے وہ مکمل ہوگیا ہے، بدقسمتی سے پرائیویٹ آپریٹرز ایسا نہیں کرسکے، سعودی عرب نے بتادیا تھا کہ جس کمپنی کے پاس 2000 کا عدد ہوگا، اس کو شامل کریں گے، پرائیویٹ کمپنیوں نے مل کر کلسٹر بنائے اور 2000 کا عدد پورا کیا، ہوپ ان کی سپرویژن کرتی ہے اور ہوپ کی اپنی پالیسی ہے، لیکن سعودی وزارت حج نے 14 فروری کی ڈیڈ لائن دی تھی کہ آپ نے اس مدت تک 25 فیصد رقم جمع کروانی ہے، جب تک بکنگ نہیں ہوگی اس وقت تک آپ کوئی بلڈنگ یا ٹرانسپورٹ نہیں لے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ 14 فروری تک صرف 3 ہزار 600 افراد نے رقم جمع کروائی، اس کے بعد انہوں نے پھر ایکسٹینشن دی، اور 48 گھنٹے دیے کہ آپ اس میں مزید پیسے جمع کریں، تاکہ قدانہ (پلاٹ جہاں مکتب بنائے جاتے ہیں) آپ کے نام پر الاٹ کی جائے اور آپ کو طوافہ فراہم کی جائیں، اس کے بعد پرائیویٹ حج آپریٹرز کے تحت مزید کوئی 10 ہزار افراد نے پیسے جمع کروائے، ٹوٹل 13 ہزار افراد ہوگئے۔
’جب ہمیں اس بات کا علم ہوا تو میں سعودی عرب گیا، وہاں وزیر حج سے ملاقات ہوئی اور ہم نے ان سے درخواست کی مزید وقت دیا جائے اور کوٹہ بھی بڑھایا جائے، سعودی عرب کی حج پالیسی تمام ممالک کے لیے یکساں ہے، اگر کسی کا حج کوٹہ بڑھایا جائے گا تو سب کے لیے بڑھایا جائے گا، میں سعودی عرب سے واپس آیا تو وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم نے فوری طور پر نوٹس لیا اور وزیرخارجہ کی ذمہ داری لگائی، وزیرخارجہ نے سعودی حکام سے رابطہ کیا، جس کے باعث کوٹے میں 10 ہزار کا اضافہ ہوا، سعودی حکومت نے دوسرے ممالک کے لیے بھی یہ 10 ہزار کا کوٹہ دیا۔‘
یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا
محمد یوسف نے کہا کہ اب پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت ٹوٹل 25 ہزار 698 عازمین حج پر جاسکیں گے، ہم نے بارہا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو خطوط بھی لکھے کہ وہ اس ٹائم تک ضروریات پوری کریں، اگر تاخیر کریں گے تو آپ کا کوٹہ متاثر ہوگا اور آپ کا کوٹہ کم کردیا جائے گا، نجی شعبے نے عازمین حج کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے، وزارت کی طرف سے وقتاً فوقتاً اشتہار بھی دیے گئے، لوگوں کو بھی اطلاع دی گئی کہ اگر کوئی عازمین حج کسی جگہ کوئی بکنگ کرتا ہے تو وہ اپنی تصدیق کرکے بکنگ کرے کہ آیا اس کو اجازت ملی ہے یا نہیں ملی، اگر اجازت نہیں ملی تو ایسی کمپنی میں آپ بکنگ نہ کریں، ہم نے اشتہار میں بتادیا تھا کہ ان ان کمپنیوں کو کوٹہ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ پاکستان کو جو کوٹہ ملا تھا اس کے مطابق پاکستانی عازمین کو حج پر جانا چاہیے تھا لیکن بعض لوگوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ رہ گئے، جس کی بھی غفلت یا کوتاہی ہے حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں، رپورٹ آںے کے بعد جو بھی کارروائی بنتی ہے اس پر عملدرآمد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزرات مذہبی امور نے عازمین حج کو کس بات سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا؟
ان کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ گیا تھا، حج انتظامات کا جائزہ لیا، مدینہ منورہ میں ہمارے حاجی 100 فیصد مرکزیہ میں رہائش پذیر ہیں، اس میں تھری اسٹار، فوراسٹار، فائیو اسٹار ہوٹلز تھے، عازمین حج بڑے خوش تھے، حاجی کھانے کے انتظامات سے بڑے مطمئن ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پرائیویٹ احج اسکیم حج سردار محمد یوسف وزارت مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پرائیویٹ احج اسکیم سردار محمد یوسف پرائیویٹ حج ا اسکیم کے تحت محمد یوسف نے کہا کہ جاتے ہیں حج اسکیم ا پریٹرز کا کوٹہ کے لیے تھا کہ
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا
قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے محکمہ موسمیات کے حکام کو غلط پیش گوئیوں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین احمد عتیق انور کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اراکین کمیٹی نے غلط پیشگوئیوں پر محکمہ موسمیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔رکن قائمہ کمیٹی میر منور علی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی زیادہ ترخبریں غلط نکل آتی ہیں،
ایک بارمحکمہ موسمیات نے4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بارش نہیں ہوئی۔رکن قائمہ کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ جس دن محکمہ موسمیات کہتا ہے آج بارش نہیں ہوگی اس دن ہوجاتی ہے، ہم بارش کا سن کر چھتری لیکر نکلتے ہیں تو بارش ہی نہیں ہوتی۔شازیہ مری نے حکام سے استفسار کیا کہ محکمہ موسمیات کا بجٹ کتنا ہے اور ملازمین کتنے ہیں؟
جس پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے جواب دیا کہ میٹ ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ 4 ارب روپے اور ملازمین 2430 ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی احمد عتیق انور نے کہا کہ کسی دن محکمہ موسمیات چلتے ہیں اور سسٹم کا جائزہ لے لیتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں کیوں نہیں درست ہوتیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یہ بھی دیکھیں گے کہ محکمہ موسمیات کے پاس ٹیکنالوجی کون سی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری، دیگر پر کام جاری آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری، دیگر پر کام جاری ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم