فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 149 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا، فراڈ میں ملوث گروہ کو فیصل آباد میں سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر قائم ایک خفیہ کال سینٹر سے چلایا جا رہا تھا، جہاں سے ملک بھر میں لوگوں کو دھوکہ دے کر رقوم بٹوری جا رہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق این سی سی آئی اے کے ترجمان کاکہنا ہےکہ اس کارروائی کے دوران 149 ملکی و غیرملکی افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں131 مرداور 18 خواتین شامل ہیں۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ تمام افراد مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم، سائبر فراڈ، پونزی اسکیموں اور دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، یہ کال سینٹر فیصل آباد میں سابق چیئرمین فیسکو کی ذاتی رہائش گاہ پر قائم کیا گیا تھا، جہاں سے آن لائن سرمایہ کاری، فون کالز، اور دیگر ذرائع سے سینکڑوں افراد کو دھوکہ دے کر اربوں روپے ہتھیائے گئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملزمان پونزی اسکیم کے تحت معصوم شہریوں کو سرمایہ کاری پر ‘بہترین اور تیز منافع’ کا جھانسہ دیتے تھے، عوام کو قائل کیا جاتا کہ اگر وہ ایک مخصوص رقم جمع کروائیں گے تو ان کو مختصر وقت میں دوگنا یا اس سے زائد منافع دیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اسکیم ایک کلاسیکی مالیاتی فراڈ ہے جس میں نئے سرمایہ کاروں سے حاصل شدہ رقم پرانے سرمایہ کاروں کو منافع کے طور پر دی جاتی ہے، جس کا مقصد مزید افراد کو پھانسنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کارروائی کے دوران متعدد کمپیوٹرز، موبائل فونز، ریکارڈز، اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے، جن سے اہم شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں، یہ مواد مالیاتی فراڈ کے دائرہ کار کو سمجھنے اور دیگر ملوث افراد تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
این سی سی آئی اے نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سائبر کرائم، مالیاتی دھوکا دہی، اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، کارروائیاں دیگر شہروں تک بھی پھیلائی جا رہی ہیں اور اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود مرکزی عناصر کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔
این سی سی آئی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ آن لائن سرمایہ کاری یا منافع بخش اسکیموں سے دور رہیں اور کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر سائبر کرائم سیل سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مالیاتی فراڈ فیصل آباد آن لائن
پڑھیں:
احتجاجی کیس میں پولیس کی بڑی کارروائی، جیو فینسنگ سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں مذہبی جماعت کے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور سے مریدکے تک ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موبائل فارنزک کے ذریعے توڑ پھوڑ میں ملوث مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار افراد کے واٹس ایپ گروپس کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ دیگر شریک افراد تک پہنچا جا سکے۔
پولیس نے بتایا کہ درج مقدمات میں دہشت گردی، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح کیا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی اور شواہد کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔