صرف ذہین لوگ ہی اس تصویر میں چھپے شخص کو تلاش کر سکتے ہیں!
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ کچھ عجیب ہے؟ نہیں! ذرا غور سے دیکھیے، یہاں ایک شخص بھی موجود ہے بالکل آپ کی آنکھوں کے سامنے، مگر شاید آپ نے اسے دیکھا ہی نہ ہو!
یہ ہیں لیو بولین دنیا بھر میں ’’انسانی گرگٹ‘‘ کے نام سے مشہور چینی آرٹسٹ، جو اپنی حیرت انگیز صلاحیت سے خود کو پس منظر میں ایسے چھپا لیتے ہیں جیسے وہ کبھی تھے ہی نہیں۔ نہ کوئی جادو، نہ کوئی فوٹو ایڈیٹنگ بلکہ صرف رنگوں اور بےمثال مہارت کا کمال۔
لیو بولین اپنے جسم اور کپڑوں کو اس طرح پینٹ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کا مکمل حصہ بن جاتے ہیں۔ وہ دکان ہو، لائبریری ہو، دیوار ہو یا کوئی تاریخی مقام — ہر جگہ وہ خود کو غائب کر دینے والا یہ فن دکھا چکے ہیں۔ ایک منظر میں مکمل طور پر چھپنے کے لیے انہیں گھنٹوں کی محنت درکار ہوتی ہے، اور بعض اوقات یہ عمل 10 گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔
لیکن یہ صرف ایک فنکارانہ کرتب نہیں لیو کے مطابق یہ اُن کا احتجاج ہے، ایک علامتی پیغام۔ وہ دکھاتے ہیں کہ بااختیار لوگوں کی نظر میں عام انسان کیسے پس منظر کا حصہ بن جاتا ہے، جیسے اس کی کوئی اہمیت ہی نہ ہو۔ وہ اپنی تصویر میں خود کو “غیر مرئی” بنا کر ایک خاموش چیخ بن جاتے ہیں جو دیکھنے والے کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
تو اگلی بار جب آپ کسی عام منظر کو دیکھیں… ہو سکتا ہے، کوئی لیو بولین وہاں پہلے سے چھپا ہو!
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کو پاک بھارت جنگ بندی سے سبق سیکھنے کا مشورہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی سے سبق سیکھیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے روس اور یوکرین امن معاہدہ کر سکتے ہیں، اور اس حوالے سے ان کی صدر ولادیمیر پیوٹن سے پہلی ملاقات مثبت رہی۔
ٹرمپ نے بتایا کہ آئندہ ملاقات میں روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ممکنہ طور پر کچھ یورپی رہنما بھی شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امن بہت ضروری ہے، جیسے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک خطرناک صورتحال میں چند طیارے گرنے کے بعد بھی تنازع کو بڑے پیمانے پر جنگ میں بدلنے سے روکا گیا، ورنہ لاکھوں جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات الاسکا میں ہوئی، جو 2021 کے بعد کسی امریکی اور روسی صدر کی پہلی براہِ راست ملاقات تھی۔
اس دوران امریکی وزیر خزانہ نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگ سکتے ہیں، جس سے مجموعی ڈیوٹی 50 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔