فیض حمید کا کورٹ مارشل کہاں تک پہنچا؟کتنی سزا ہونے کا امکان ہے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا ہے اور انہیں 14 سال قید ہوگی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم نے متحد ہو کر بھارت سے جنگ جیتی ہے، عوام مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، بھارت کم ظرف اور گھٹیا دشمن ہے، ہم نے صرف دفاعی نہیں سفارتی اور دیگرمحاذوں پر بھی جنگ جیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جوبربریت کو جائز کہے گا انہیں بھی دہشت گردوں کی طرح ٹریٹ کریں گے، ہم بھارتی پراکسی وارکا جواب دیں گے، بھارت میں کم ظرف وزیراعظم مسلط ہے۔سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا ہے انہیں14سال قید ہونی ہے، جب فوج والے اپنے بندے کو نہیں چھوڑیں گے تو کیا باقی بچ جائیں گے؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست غیرمتعلقہ ہوگئی، سیاست دانوں نے رول بھی ادا نہیں کیا، جو لیڈرشپ ڈیموکرٹیک سسٹم سے ملنا تھی وہ آرمی چیف کی شکل میں ملی، فیلڈ مارشل نے سب کو متحد کر دیا اور پاکستان کا جھنڈا فخر سے لہرایا

، اس کا کریڈٹ تو فیلڈ مارشل کو دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکرٹیک سسٹم کی جوکمزوریاں تھی وہ اس کامیابی کینیچے چھپ گئی ہے، شہبازشریف کوبھی کریڈٹ جاتا ہے، جنگ ان کے دور میں جیتی گئیں، وزیراعظم اس کریڈٹ کا بھرپورفائدہ اٹھا کرسیاست دانوں کوانگیج کریں۔سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت یہ طے نہیں کر پا رہی کہ ان کی پارٹی میں کون مخلص، کون نہیں اور اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سیبات کرنے میں انٹرسٹڈ نہیں ہے، عید کیبعد تحریک انصاف میں بہت سی تبدیلیاں ہوسکتی ہے، جیسیایم کیوایم پاکستان ویسے ہی پی ٹی آئی پاکستان بن چکی ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نیتین موقع ضائع کردیئیہیں، اب کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے بات نہیں ہونے دیں گے، اگراس طرح کی غیر میچورباتیں کریں گے تو پھر سیاسی طور پر اڑا دیں گے آپ کو، تحریک انصاف کو راستہ بنانا پڑے گا اگر راستہ بنائیں گے تو کامیابی ورنہ سیاسی طور پر مارے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو :وزیر اعظم کی ہرجانہ کیس میں پیشی کے موقع پر گفتگو جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو :وزیر اعظم کی ہرجانہ کیس میں پیشی کے موقع پر.

.. بجٹ پر آئی ایم ایف کا دبا ئو نہیں، دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوگا،: احسن اقبال عمران خان کیلئے بیک چینل مذاکرات، امریکی پاکستانی ڈاکٹرز کی دوبارہ پاکستان آمد شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کیلئے پی آئی سی سے واپس جیل منتقل کردیا گیا وزیراعظم کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے نیب نے رواں سال کے 3 مہینوں میں کتنے ارب کی وصولیاں کیں؟ تفصیلات جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیض حمید کا کورٹ مارشل سب نیوز

پڑھیں:

ریاست نے واضح کردیا اب فوج اور سپہ سالار کے خلاف بکواس برداشت نہیں کی جائیگی، فیصل واوڈا

اسلام آباد:

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ‏میں نے پہلے ہی کہا تھا ریاست بیرون ملک اور اندرون ملک دشمنوں کے کچھ سوالات کے جوابات خود ٹھوک بجا کردے گی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏میں نے کہا تھا فوج اور اس کے سپہ سالار پر بات کرنے پر زبان سے جوتے کی سول بنا دی جائے گی لیکن ریاست کے جواب سے پتا چل گیا کہ جوتے کی سول تو بہت چھوٹی چیز ہے، ‏ریاست نے واضح کردیا کہ جو ملک اور اس کے فوج کے خلاف ہے وہ دشمن کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اور وہ غداری کے زُمرے میں آتے ہیں۔ 

فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏جب تک میرا سیاسی باپ تھا وزیراعظم تھا، اب بن باپ کے لاوارثوں اور سڑک چھاپ کا باپ جیل میں ہے اور غداری کے زُمرے میں آگیا،‏یہ کِیا ہے تحریک انصاف نے منصوبے کے تحت انڈیا اور افغانستان سے مل کر، جو میں آپ کو بہت عرصے سے بتا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏سیدھی اور آسان زبان میں ریاست نے دشمن، دہشت گرد اور ملک کو عدم استحکام پہنچنانے والوں کو غدار ڈکلئیر کیا ہے اور سیدھی اور کلیئر زبان میں بتا دیا ہے کہ اب پاکستان اس کی ریاست اس کی فوج اور اس کے سپہ سالار کے بارے میں کوئی بکواس برداشت نہیں کی جائے گی، ‏لِتر، چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہوگا، ‏میں ان سیاسی گندی نالی کے کیڑوں سے پوچھتا ہوں کہ اپنے بانی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ بھی نہیں کرتے؟ بزدلوں کیا ہوا؟ کیا سیاسی ماں مرگئی ہے؟ کل سے آج کے دن تک؟

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ‏ریاست کا ذہنی مریضوں کو سیدھا اور کلئیر پیغام ہے، ‏یاد رہے میں نے کہا تھا بین، نااہلی، گورنر راج، غداری بکواس کرنے والے وی لاگرز، 9 مئی کے بھگوڑوں کا انجام میں نے یہ سب تسلسل سے آپ کو بہت پہلے بتا دیا تھا، امید ہے اب پتا چل گیا ہوگا، ‏پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی ختم، فیصل واوڈا نے سخت پیغام دے دیا
  • پیر سے ملک کا سورج ترقی کی طرف بڑھتا ہوا نظر آئے گا، فیصل واوڈا
  • دشمن سے ملنا غداری، پیر سے پکے آرڈر، اب چھتر پریڈ ہو گی: فیصل واوڈا
  • ریاست نے جواب دے دیا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی: فیصل واوڈا
  • ریاست نے واضح کردیا اب فوج اور سپہ سالار کے خلاف بکواس برداشت نہیں کی جائیگی، فیصل واوڈا
  • آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا ، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی، فیصل واوڈا
  • آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا، فیصل واوڈا
  • پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • ایف ائی اے کی بڑی کاروائی ، سی ڈی اے کے56 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،؟ ایف آئی آر و تفصیلات سب نیوز پر
  • عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ، فیصل واوڈا خوشخبری سنانے والوں میں سب سے آگے