فوٹو: کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز سامنے آگئے۔

وادی کے کئی مقامات پر لگائے گئے ان پوسٹرز پر پاکستانی پرچم آویزاں ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی ان پوسٹرز پر موجود ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے جے 10 سی لڑاکا طیارے کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

بھارت میں میسو پاک مٹھائی سے پاک نکال کر میسو شری کردیا گیا

دکاندار کا کہنا تھا کہ اس نے تمام مٹھائیوں کے ناموں سے لفظ 'پاک' ہٹا کر اس کی جگہ 'شری' رکھ دیا ہے، 'موتی پاک' کو 'موتی شری'، 'گوند پاک' کو 'گوند شری' اور 'میسو پاک' کو 'میسو شری' کا نام دیا ہے۔

پوسٹرز سری نگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد مارے گئے تھے، جس کا الزام بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا اور بھارت نے 7 مئی کو پاکستان میں جارحیت کی گئی تھی، جس کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور بھارت کے 6 طیاروں سمیت متعدد ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر گلگت بلتستان میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ

گلگت:

بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی خوشی میں پاک فوج کے زیرِ نگرانی جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل آج وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں کھیلا گیا۔ ایونٹ میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف ٹیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر گیا اور انکا جوش و خروش دیدنی تھا۔

فائنل میچ اسکردو اور کھنبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، آخرکار کھنبری کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔

گورنر گلگت بلتستان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔

اس تقریب میں عوام کی غیر معمولی شرکت نے دشمن کو واضح  پیغام دے دیا ہے کہ یہاں کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہ اجتماع صرف ایک ایونٹ نہیں، بلکہ حب الوطنی، اتحاد، اور امن کا عملی مظہر تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر، پاکستانی پرچم والے پوسٹر آویزاں
  • سیمینار کے مقررین کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج نکالنے کا مطالبہ
  • آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف
  • کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے(ترجمان پاک فوج)
  • معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی
  • بنیان مرصوص کامیاب آپریشن، چمن میں آل بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ
  • آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم
  •  معرکہ بنیان مرصوص: امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر پاکستانی عوام اور قیادت کے معترف 
  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر گلگت بلتستان میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ