کراچی، اسٹریٹ کرمنلز کو پولیس اہلکار سے ڈکیتی کی واردات مہنگی پڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی، جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں سوار شخص نے مددگار 15 پولیس کو اطلاع کر دی، جس پر متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، طالب علم کا چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی، جبکہ زخمی ڈاکوؤں کو فوری جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عزیز بھٹی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت صبیح اور عثمان کے نام سے کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو طالب علم سے لوٹ مار کرنے کے بعد گاڑی میں سوار پولیس اہلکار طفیل عباس سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار طفیل عباس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں تعینات ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، جبکہ دوسرا مقدمہ گرفتار ڈاکوؤں سے ملنے والا غیر قانونی اسلحہ کا درج کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گاڑی میں سوار شخص اسلحے کے زور پر پولیس اہلکار لوٹ مار کرنے نے فائرنگ کر لوٹ مار کر طالب علم ڈاکوو ں
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔