پاکستانی محنت کشوں کو کوریا کی ڈورمنٹ انشورنس کلیم کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم سینٹر کی جانب سے کوریا سے وطن واپس آنے والے محنت کشوں کو انشورنس کلیم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اعلامیے میں پاکستانی محنت کشوں کو کوریا کی ڈورمنٹ انشورنس کلیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ای پی ایس سینٹر کے اعلامیے کے مطابق ڈورمنٹ انشورنس میں روانگی گارنٹی اور واپسی کے اخراجات کی رقم شامل ہے، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن ویب سائٹ پر ڈورمنٹ انشورنس نہ لینے والوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہل افراد ڈاک کے ذریعے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ای پی ایس سینٹر پاکستان سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈورمنٹ انشورنس
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
کے پی حکومت کے اعلامیے کے مطا بق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹیگیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔