مسافر کوچ پر چھاپا؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، مغوی بچہ بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کوئٹہ:
مسافر کوچ پر چھاپے کے دوران خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار جب کہ مغوی بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کازیزات کے مطابق لیویز فورس نے کوئٹہ سے پنڈی ج انے والی مسافر کوچ پر چھاپا مارا اور کارروائی کے دوران مغوی بچے کامران خان کو بازیاب کرا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مخبر نے خفیہ اطلاع دی تھی کہ بچے کو اغوا کیا جارہا ہے۔ دورانِ کارروائی ملزم حضرت بلال خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کو جلد کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سینٹری ورکرز پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کروا لیا، کمشنر حمزہ شفقات
صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شفقات نے کہا کہ قندھاری بازار کوئٹہ میں وکیل نے دیگر افراد کے ہمراہ سینٹری ورکرز کو تجاوزات ہٹانے اور نالی کا کچرہ صاف کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کیجانب سے ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ قندھاری بازار میں سینٹری ورکرز پر تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی خبر رساں ادارے کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے قندھاری بازار میں ایک وکیل نے دیگر لوگوں کے ہمراہ سینٹری ورکرز کو تجاوزات ہٹانے اور نالی کا کچرہ صاف کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نو پارکنگ سے متعلق فیصلے کے خلاف کچھ لوگوں نے احتجاج کیا، حالانکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے ٹریفک انجینئرنگ بیورو نے ماہرین کے ذریعے اسٹڈی کرنے کے بعد ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ایک پالیسی کی تجویز دی، جس کو حکومت نے منظور کرتے ہوئے چند سڑکوں کو نان پارکنگ زون قرار دینے کی منظوری دی۔ چند لوگوں کو چھوڑ کر عوام اس طرح کے فیصلوں پر خوشی کا اظہار کیا۔