Nawaiwaqt:
2025-07-12@06:34:02 GMT

سابق شوہر اور ان کی اہلیہ سے اچھے تعلقات ہیں: ماہرہ خان

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

سابق شوہر اور ان کی اہلیہ سے اچھے تعلقات ہیں: ماہرہ خان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ  دوسری شادی کرنے سے قبل کئی خدشات تھے لیکن ان کے بیٹے اذلان نے انہیں شادی کے لیے راضی کیا۔حال ہی میں ماہرہ نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم 'لَو گورو' سمیت  کئی موضوعات پر بات چیت کی۔انٹرویو کے دوران فواد خان سے متعلق بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ 'ہم دونوں اچھے دوست ہیں اور فواد کی ایک عادت جو مجھے بہت پسند ہے وہ یہ کہ وہ میرے سامنے بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے'۔اس کے علاوہ پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمٰن قمر سے اپنے ماضی کے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 'اس معاملے میں میری بھی غلطی تھی، مجھے چاہیے تھا کہ میں انہیں براہ راست پیغام دیتی، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتی، مجھے شدید غصہ تھا اور اسی وجہ سے میں نے ٹوئٹ کردی تھی جو بعد میں تنازع بنی'۔اپنی دوسری شادی کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ 'میں دوبارہ شادی کرنے سے خوفزدہ تھی، مجھے ڈر تھا کہ شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہنا پڑے گا اور اپنے بیٹے اذلان کی فکر بھی تھی کہ وہ اس پر کیا ردِعمل دے گا'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'میں چاہتی تھی کہ جس شخص سے میں شادی کروں، وہ میرے بیٹے سے اس لیے تعلق قائم نہ کرے کہ وہ میرا بیٹا ہے، بلکہ ان دونوں کا آپس میں ایک الگ، خالص رشتہ ہو اور خوشی کی بات ہے کہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی، دوسری شادی کے لیے اذلان نے راضی کیا‘۔ماہرہ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ 'پہلے شوہر علی اور اس کی بیوی سے اچھے تعلقات ہیں، میں خوش ہوں کہ میری وہ شادی ہوئی کیونکہ اس سے مجھے زندگی کی بہترین نعمت ملی اور وہ ہے میرا بیٹا اذلان'۔واضح رہے کہ اداکارہ  ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لَو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شادی کے

پڑھیں:

شیخوپورہ میں شوہر کا حاملہ بیوی پر مبینہ تشدد

—فائل فوٹو

شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں شوہر کی جانب سے حاملہ بیوی پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔ 

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • شروتی ہاسن کی شادی سے متعلق حیران کن انکشافات
  • شیخوپورہ میں شوہر کا حاملہ بیوی پر مبینہ تشدد
  • ڈی آئی خان میں آج پھر خوفناک حادثہ؛ 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • ’مجھے پتا ہے کہ قاسم اور سلمان نہیں آئیں گے‘، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • سلینا گومز اور بینی بلانکو کی شادی تاخیر کا شکار؟
  • حمیرا اصغر کے والدین نہیں آتے تو مجھے تدفین کی اجازت دی جائے، اداکارہ سونیا حسین
  • شادی شدہ جوڑے اور جنسی تشدد
  • دوسری شادی پر عمران اشرف کی لب کشائی
  • گھر والوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں، حمیرا اصغر کا انٹرویو وائرل
  • حالات بہتر ہوں گے مجھے اُمید ہے، چودھری پرویز الہیٰ