رواں سال پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی امداد موصول
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 6.086 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔
وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2.
اعداوشمار کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.253ارب ڈالر، ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 87.58 ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53 ملین ڈالر، آئی بی آرڈی 281.70 ملین ڈالر، آئی ڈی اے 790.82ملین ڈالر، ایفاد36.93ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 149.07ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی) 375.72 ملین ڈالراوراورپیک فنڈ کی جانب سے 4.05 ملین ڈالر کی معاونت شامل ہے۔
اسی طرح مالی سال کے پہلے 10ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر371.59ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی، جس میں چین کی جانب سے 99.17 ملین ڈالر، فرانس 110.61ملین ڈالر، جرمنی 33.23 ملین ڈالر، جاپان 30.33 ملین ڈالر، جنوبی کوریا12.05 ملین ڈالر، کویت 24.40 ملین ڈالر، عمان 2.95 ملین ڈالر، سعودی عرب 17.63 ملین ڈالر اور امریکا کی جانب سے 41.23ملین ڈالر کی معاونت شامل ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق اس مدت میں غیرملکی کمرشل قرضوں کے ذریعے 760.14 ملین ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے ذریعے 1.610 ارب ڈالرکی معاونت حاصل کی گئی۔
وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پراجیکٹ ایڈ کے تحت پاکستان کو2.637ارب ڈالراورنان پراجیکٹ ایڈ کی مدمیں 3.448 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی معاونت موصول ہوئی کی جانب سے ملین ڈالر مالی سال ارب ڈالر ڈالر کی کے پہلے
پڑھیں:
پاکستان سے غزہ میں امداد کی رسائی کے لیے اثرورسوخ استعمال کریں، خالد مشعل کی فضل الرحمان سے اپیل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل اور جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران خالد مشعل نے مولانا فضل الرحمان کو غزہ میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان حکومت انسانی بنیادوں پر فوری کردار ادا کرے اور دواؤں کی رسد کے لیے راستہ کھولنے میں اپنا سفارتی اثرورسوخ استعمال کرے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ وہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلا رہے ہیں، جس میں حکومت پاکستان سے متفقہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ غزہ میں امداد کی فراہمی اور فلسطینیوں کی حمایت میں مؤثر اقدامات کرے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مذہبی جماعتوں کے ایجنڈے میں غزہ اور فلسطین کو اولین ترجیح حاصل ہے، اور اس کاز کے لیے قومی سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹیلیفونک رابطہ خالد مشعل غزہ امداد فضل الرحمان وی نیوز