اسلام آباد میں بکرا منڈیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن، 55 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)کی جانب سے یومِ عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر بکرا منڈیوں کی نیلامی سے حکومتی خزانے کو ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد زائد رہی۔
ڈی ایم اے حکام کے مطابق، بکرا منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ انداز میں مکمل کیا گیا، تاکہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ آمدن ہو اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے چھ (6) باقاعدہ بکرا منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان منڈیوں میں مویشیوں کی صحت کی جانچ کے لیے لائیو اسٹاک اور ہیلتھ ٹیمیں، جبکہ صفائی کے لیے سینیٹیشن عملہ مسلسل ڈیوٹی پر مامور ہے۔
نیلامی سے حاصل شدہ آمدنی کی تفصیلات:
سنگجانی منڈی: 47 ملین روپے
سیکٹر آئی-12: 52.

680 ملین روپے
سلطانہ فاؤنڈیشن: 6.5 ملین روپے
ضیاء مسجد: 5.1 ملین روپے
بھارہ کہو: 1.51 ملین روپے
سیکٹر آئی-15: 1.23 ملین روپے
ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “نیلامی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف رکھا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ آمدن ہو اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی بکرا منڈیوں کے قیام کی روک تھام کے لیے ڈی ایم اے کی انفورسمنٹ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہیں، اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

یہ تمام اقدامات عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سہولت، صفائی کے معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرارتھنگ: فطرت کے لمس میں شفا دوست ممالک کے دورے: وزیراعظم ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے آفیسرز عید الاؤنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب... آفیسرز عید الاؤنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب... اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی آج سے 31 مئی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد نیلامی سے

پڑھیں:

پاکستان میں ان ڈرائیو کورئیر پارٹنرز کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان میں ان ڈرائیو کوریئر پارٹنرز کی تعداد میں 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 57 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ان ڈرائیو کورئیرز کو مکمل اختیار فراہم کرتا ہے کہ وہ کس آرڈر کو قبول کریں، ڈیلیوری کی قیمت طے کریں اور اپنے لیے موزوں راستہ خود منتخب کریں۔ اس ماڈل کے ساتھ ساتھ ان ڈرائیو کی کم از کم کمیشن پالیسی کورئیرز کو اپنی آمدنی کا بڑا حصہ رکھنے کی آزادی دیتی ہے، اس طرح وہ اپنی شرائط پر کام کر سکتے ہیں۔ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری ہیڈ اویس سعید نے کہا کہ ”ہماری کورئیر سروسز چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک اہم سہولت بن چکی ہیں۔ تیز، قابلِ اعتماد اور آسان ڈیلیوری سروس فراہم کر کے ہم مائیکرو انٹرپرینیورز کو اپنے کاروبار بڑھانے میں مدد دے رہے ہیں۔ دوسری طرف، ایسے معاشی حالات میں جہاں پارٹ ٹائم روزگار کے مواقع نایاب ہیں، ہمارے کورئیر ڈرائیورز کو آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنے وقت کے مطابق کام کریں، آرڈرز کا انتخاب کریں اور ایمانداری سے روزی کمائیں تاکہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہفتہ وار کاروبار میں ریکارڈ تیزی:حصص کی مالیت میں 8 کھرب سے زائد اضافہ
  • سیمنٹ کی برآمدات میں مئی کے دوران 7.46 فیصد اضافہ ہوا ،پی بی ایس
  • سویابین آئل کی قومی درآمدات میں مئی 676.31 فیصد اضافہ ،پی بی ایس
  • ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
  • سیمنٹ کی مقامی مانگ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ
  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کا شیڈول تبدیل، ریلوے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
  • جون کا موسمیاتی خلاصہ جاری
  • پاکستان میں ان ڈرائیو کورئیر پارٹنرز کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ