ٹرمپ انتظامیہ کا غیر ملکیوں کو نئے اسٹوڈنٹ ویزے جاری کرنے سےانکار
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
نیویارک(اوصاف نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے نئے سٹوڈنٹ ویزے جاری نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہاکہ تمام سفارتخانوں کو غیر ملکی طلبہ کو ویزے نہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، درخواست دہندگان کی سکریننگ اور جانچ کا عمل جاری ہے۔
مارکورووبیو کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی طلبہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کی جارہی ہے، پہلے سے طے شدہ سٹوڈنٹ ویزا اپوائنٹمنٹ پر اثر نہیں پڑے گا۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم نے اپنے محکمے کو ہارورڈ کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (ایس ای وی پی) سرٹیفیکیشن کو ختم کرنے کا حکم دیا،
پاکستانی طیاروں کا خوف، بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیار کرلی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
ویب ڈیسک : دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ تشویشناک صورت حال اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں موضع ساہمل کے علاقے میں شدید دریائی کٹاؤ جاری ہے۔ اس قدرتی آفت نے مقامی آبادی کو خطرے میں ڈال دیا ہےحکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے.
سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔