پنجاب کے 17 اضلاع میں موجود صارف عدالتیں ختم کرنے کے لئے ترمیمی بل تیار
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
بعد از کابینہ منظوری صوبہ کے 17 اضلاع میں موجود صارف عدالتیں ختم کرنے کے لئے ترمیمی بل تیار کرلیا گیا، صارف عدالتیں بند کیے جانے کے بعد اختیارات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو منتقل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق صارف بعد از ترامیم ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست دائر کر سکیں گے، دی پنجاب صارف تحفظ (ترمیمی) بل پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کردیا گیا۔
بل کے متن کے مطابق بعد از ترامیم منظوری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو صارف عدالت کے اختیارات منتقل ہوں گے، لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے اضلاع میں ایک یاں ایک سے زیادہ صارف عدالتیں قائم ہوں گی۔
بل کے متن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ جج یاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بطور صارف عدالت جج فرائض انجام دے گا، صارفین ڈپٹی کمشنر یاں حکومتی قائم کردہ کسی اور افسر کو شکایات درج کروا سکیں گے، متعلقہ افسر کے پاس صارف کی شکایت سن ملزم کو 1 لاکھ تک جرمانہ کرنے کا اختیار ہو گا۔
بل آج متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد ہوگا، کمیٹی دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، بعد از کمیٹی منظوری بل ایوان سے بزریعہ رائے شماری منظور کر گورنر پنجاب کو بھیجا جائے گا، گورنر پنجاب صارف عدالتیں بند کرنے کی ترامیم کی حتمی منظوری دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صارف عدالتیں
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔