ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما اغوا کے بعد قتل، لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما ملک حسنین بوسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا، مقتول کی لاش برآمد کرلی گئی۔
رپورٹ کے حسنین بوسن زکریا یونیورسٹی میں ملازم اورایمپلائز یونین کے نائب صدرتھے۔
پیپپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے ملک حسنین بوسن کے قتل پر گہرے رنج و تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں، ملتان ۔ملک حسنین بوسن کا بیہمانہ قتل انتہائی تشوشناک ہے، رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہیئے تاکہ ملزمان کو کڑی سزا مل سکے، ۔پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہیئے تاکہ ملزمان کو کڑی سزا مل سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کو
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کر گئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق میاں اظہر کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ میاں اظہر این اے 129 لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے ۔