اسرائیل کا صنعا ایئر پورٹ پر حملہ، یمنی ایئر لائن کا آخری طیارہ تباہ، حج پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
یمن کی حوثی تحریک کے رہنماء عبدالمالک الحوثی نے صنعاء انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے کو فلسطین کے لیے یمنی عوام کی حمایت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے یمن کے صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی حملہ کر دیا۔ ڈائریکٹر صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مطابق حملے میں یمنی ایئر لائن کا آخری طیارہ تباہ ہوگیا۔ یمن کی حوثی تحریک کے رہنماء عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ حملہ ممکنہ طور پر حج کے لیے یمنی عازمین کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، لیکن اللّٰہ کے فضل سے وہ اس میں ناکام ہوں گے۔ عبدالمالک الحوثی نے دارالحکومت صنعاء میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں، جو اس وقت تاریخ کی بدترین اذیت سے گزر رہے ہیں۔ یمن کی حوثی تحریک کے رہنماء عبدالمالک الحوثی نے صنعاء انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے کو فلسطین کے لیے یمنی عوام کی حمایت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطینیوں کو تنہاء کرکے انہیں کسی بھی مسلم ملک کی حمایت سے محروم کر دیا جائے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے حوثی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ جو اسرائیل پر حملہ کرے گا، اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کا یمن میں یہ ایک ماہ کے دوران دوسرا حملہ ہے، جس میں یمنی ایئر لائنز کا آخری فعال طیارہ تباہ ہوگیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل ایئر پورٹ عبدالمالک الحوثی ایئر پورٹ پر کے لیے
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینیئرز کا احتجاج، قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب
—فائل فوٹوایئر کرافٹ انجینیئرز کے احتجاج کے باوجود بھی قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب ہو گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ آپریشن کی بحالی کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہی ہے، ملک بھر سے قومی ایئر کی 16 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرانی صورتِ حال کی وجہ سے ملک بھر کی 12 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی 40 سے زائد پروازیں شدید متاثر ہیں۔
دوسری جانب ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے گزشتہ رات جہازوں کی کلیئرنس روکنا شروع کی گئی، سازش کا مقصد آپریشنز کو روک کر فضائی نظام کو مفلوج کرنا تھا اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کو بحال رکھنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں
ترجمان نے کہا کہ شعبہ انجینئرنگ کے کلیدی عہدیداروں کے ساتھ مل کر متبادل ذرائع سے آپریشنز کو کامیابی سے بحال کیا ہے، غیرقانونی کام چھوڑنے سے قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو تاخیرم اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ پی کے 783 کراچی تا ٹورنٹو اور پی کے 701 اسلام آباد تا مانچسٹر بروقت روانہ ہو گئیں۔ لاہورسے مدینہ کی پرواز پی کے 747 کو 14 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 761 بارہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گئی۔ اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 233 کو 9 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد سے دمام پی کے 245، سیالکوٹ سے ریاض پی کے 755 کی پروازیں7، 7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741 چھ، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشنل بوجھ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5 پروازیں منسوخ کی گئیں، تمام مسافروں کو متبادل پروازوں کی پیشکش کر دی گئی ہے۔