ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ اور ہلاکتیں؛ مودی سرکار نے حقائق چھپا دیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں 26 مئی کو پیش آنے والے فوجی بس پر حملے میں اہلکاروں کی ہلاکت کو چھپانے کا مودی میڈیا نے چھپانے کا پرانا حربہ ایک بار پھر استعمال کیا ہے۔
کمار ہٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب حملے میں کئی بھارتی فوجی مارے گئے لیکن حسب روایت مودی سرکار نے گودی میڈیا کو فوجی ہلاکتوں کی خبر نشر کرنے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے مودی کے حکم پر ویب سائٹ پر نشر ہونے والی خبر بھی ہٹا دی، یہ خبر صرف ایک بھارتی چینل پر نشر ہوئی جو کچھ دیر بعد ہٹا دی گئی۔ بھارتی فوج کے جوان بطور ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں، مرنے کے بعد نام تک نہیں لیا جاتا۔
ہماچل واقعے پر مودی سرکار کی خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ ’’مودی سرکار حقائق چھپانے کی ماہر ہے۔‘‘
آپریشن سندور کے دوران گودی میڈیا نے کراچی بندر گاہ کی تباہی کی جھوٹی خبریں بھی چلا دی تھیں، فیکٹ چیک کے بعد جب اس خبر کی تردید کی گئی تو تمام گودی میڈیا چینلز سے اس خبر کو ہٹا دیا گیا۔
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی فوج نے اپنے ہی میزائل کو دشمن کا کہہ کر ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا، جھوٹ پکڑے جانے پر بھارتی فوج نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو بھی ڈیلیٹ کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ’’این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی ٹینک راجستھان کی طرف بڑھ رہے ہیں بعد میں اس خبر کو ہٹا دیا۔‘‘
الجزیرہ کے مطابق بھارتی میڈیا بالخصوص ٹائمز ناؤ، ریپبلک ورلڈ، نیوز نائن اور انڈیا ٹی وی نیوز نے جھوٹی رپورٹنگ کی۔ ان چینلز نے ایک پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کرنے کی خبر چلائی جو جھوٹ نکلی جبکہ انڈیا ٹو ڈے اور دکن کرانیکلز نے جے ایف 17 اور ایف 16 مار گرائے جانے کی جھوٹی خبریں چلائیں، متعدد بھارتی نیوز چینلز نے جھوٹی خبریں شائع کرنے پر معافی بھی مانگی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق مودی سرکار، بھارتی میڈیا کو محض اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے۔ میڈیا پر کنٹرول اور سچ کا گلا دبانا بھارتی دفاعی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مودی سرکار کے مطابق
پڑھیں:
جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اُن کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔
یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2025 کے بعد پہلا براہِ راست رابطہ تھا۔ وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، فون کال کے دوران ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔
وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Post Views: 8