نیپرا کی بجلی کمپنی کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
نیپرا نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک فوری طور پر آپریشنل پرفارمنس بہتر کرے۔
نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک نقصانات میں کمی اور ریکوری میں بہتری لائے، کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر بلاجواز لوڈشیڈنگ پر جرمانے عائد کیے، کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کی بہت شکایات موصول ہوئی ہیں۔
کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، طویل لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی پیدا کررہی ہے، ان کا این ٹی ڈی سی کے سسٹم پر انحصار بڑھ گیا ہے۔
کے الیکٹرک عوام کو سستی بجلی کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے، بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں ناکامی کے الیکٹرک کی بری کارکردگی کی عکاس ہے، کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی سے بجلی لینے کے بجائے لوڈشیڈنگ کررہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔