شہباز شریف کی 2 روزہ دورہ تاجکستان کے بعد وطن واپسی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ تاجکستان مکمل کر کے دوشنبے سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیرِاعظم اپنا ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوئے تو دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے الوداع کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔