Daily Ausaf:
2025-07-25@23:46:11 GMT

امتحانات میں کامیابی چاہتے ہیں؟آسان راز سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

امتحانات میں کامیابی کے خواہشمند ہیں تو اس کا راز آپ کی نیند میں چھپا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو نوجوان جلد سونے کے لیے لیٹ جاتے ہیں اور زیادہ وقت تک سوتے ہیں، ان کے دماغی افعال دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں بہتر ہوتے ہیں اور ذہنی ٹیسٹوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اس تحقیق میں 3 ہزار سے زائد نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان نیند کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جلد اور زیادہ وقت تک سونے والے نوجوان مطالعے، الفاظ یاد رکھنے، مسائل حل کرنے اور دیگر ذہنی ٹیسٹوں میں دیگر کو آسان سے پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔محققین کو توقع تھی کہ نیند کی صحت مند عادات سے نوجوانوں کی دماغی صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہوں گے مگر وہ یہ دیکھ حیران رہ گئے کہ نیند کے دورانیے میں معمولی فرق سے بھی نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ نیند دماغی افعال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتی ہے، جیسے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔رات کی اچھی نیند کو عرصے سے بہتر دماغی کارکردگی سے منسلک کیا جاتا ہے مگر محققین یہ جاننا چاہتے تھے کہ جب نوجوانوں کی دماغی نشوونما ہو رہی ہوتی ہے تو سونے کے وقت اور نیند کی کمی سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے 3222 نوجوانوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی، جس کے دوران ان کے دماغی اسکین کیے گئے، ذہنی ٹیسٹوں کو مکمل کرایا گیا جبکہ نیند کی مانیٹرنگ ٹریکرز سے کی گئی۔ان نوجوانوں کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

پہلا گروپ 39 فیصد ایسے نوجوانوں پر مشتمل تھا جو ہر رات اوسطاً 7 گھنٹے 10 منٹ تک سونے کے عادی تھے، دوسرے گروپ میں 24 فیصد نوجوان شامل تھے اور وہ اوسطاً 7 گھنٹے 21 منٹ سوتے تھے۔تیسرا گروپ 37 فیصد نوجوانوں پر مشتمل تھا جو بستر پر جلد سونے کے لیے لیٹتے تھے اور ان کی نیند کا دورانیہ 7 گھنٹے 25 منٹ کا تھا۔

تعلیمی کامیابیوں کے حوالے سے تو تینوں گروپس میں کوئی خاص نمایاں فرق دیکھنے میں نہیں آیا مگر ذہنی ٹیسٹوں میں تیسرے گروپ میں شامل نوجوانوں کو واضح برتری حاصل تھی۔دماغی اسکینز سے بھی واضح ہوا کہ اس گروپ میں شامل نوجوانوں کے دماغوں کا حجم بھی دیگر کے مقابلے میں زیادہ تھا اور ان کے دماغی افعال بھی بہترین تھے۔

محققین کے مطابق نتائج اس لیے حیران کن تھے کیونکہ محض چند منٹ زیادہ نیند سے بھی دماغی افعال کو زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نیند کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ورزش کو معمول بنالیں جبکہ شام میں سونے سے کچھ دیر قبل موبائل فون یا کمپیوٹر کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ذہنی ٹیسٹوں دماغی افعال سونے کے نیند کی کہ نیند

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ

کراچی:

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔

 مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس رہنما جنگ بندی پر راضی نہیں، وہ مرنا چاہتے ہیں اور اسکا وقت آگیا؛ ٹرمپ کی دھمکی
  • کیا عمران خان اپنے بیٹوں کے ذریعے عالمی عدالت انصاف تک رسائی چاہتے ہیں؟
  • میٹرک امتحانات، ملتان بورڈ میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے نے آرٹس میں 1161نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
  • لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ
  • غسل صبح کرنا چاہیے یا رات کو ؟
  • کیا نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کی غلامی کرنا چاہتے ہیں، ملکارجن کھڑگے
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • کتے خواب میں اپنے مالکان کو دیکھتے ہیں، ماہر نفسیات کا دعویٰ