نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اپنے بیان میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمباکو نوشی ترک کریں اور دوسروں کو بھی بچائیں، شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول دینا ہمارا مشن ہے، سندھ حکومت تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر تمباکو پر پابندی کے لیے پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمباکو سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر سال لاکھوں جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر پیغام میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمباکو نوشی ترک کریں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول دینا ہمارا مشن ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر تمباکو پر پابندی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے تمباکو نوشی نے کہا
پڑھیں:
سندھ میں نئی اجرک نمبر پلیٹ کے لئے 2 ماہ کی توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: حکومت سندھ نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ لگوانے کےلئے 2ماہ کی توسیع کردی ہے ۔
سندھ حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔
حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔