Daily Ausaf:
2025-06-02@06:41:58 GMT

حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت بڑھا دی، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت بڑھا دی، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے ہوگئی۔ بقیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
مزیدپڑھیں:کوئٹہ سے انتہائی افسوسناک خبر، جانی نقصان کی اطلاعات

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پٹرول کی قیمت

پڑھیں:

عیدسےقبل قربانی کے جانوروں کےچارے کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہر بھر میں جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کیلئے چارے کی دکانیں کھل گئیں، چارے کی دکانوں پر جانوروں کی خوراک کی مختلف اقسام کی فروخت کی جارہی ہے۔ مہنگائی کے باعث شہری اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سال چارہ خریدنا قربانی کے جانور کی نگہداشت سے بھی مہنگا پڑ رہا ہے۔ بعض علاقوں میں دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں اور کوئی چیک اینڈ بیلنس نظر نہیں آرہا۔

چارے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،چوکر 80 روپے فی کلو،سبز چارہ 20 روپے فی کلو،جنتر 35 روپے فی کلو اور چنے کا چھلکا 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے۔

شہریوں کا ردعمل

شہریوں کا کہنا ہے کہ “پچھلے سال کی نسبت چارے کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں، اب قربانی کے ساتھ ساتھ چارے کا بندوبست کرنا بھی ایک بڑا بوجھ بن گیا ہے۔

دکاندار بھی پریشان

دکانداروں نے بھی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق چارہ منڈی سے ہی مہنگے داموں دستیاب ہو رہا ہے، جس کے باعث وہ مجبوراً مہنگی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان

شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ انتظامیہ فوری طور پر چارے کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے اقدامات کرے، تاکہ قربانی کے سنت عمل کو بغیر اضافی مالی دباؤ کے مکمل کیا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:بیرون ملک پریس افسران کی نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار، اے بی این نیوز کی نشاندہی پر وزارتِ اطلاعات متحرک

متعلقہ مضامین

  •  پٹرول ایک روپے لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار، ایل پی جی 4.63 روپے کلو سستی
  • پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ
  • حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا، ڈیزل کے نرخ برقرار
  • پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا
  • حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
  • عیدسےقبل قربانی کے جانوروں کےچارے کی قیمتوں میں اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج ہوگا
  • یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟فیصلہ آج ہوگا