اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین اور مختلف دیگر آپریشنز میں 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کرلی،4افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈائون کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا،ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 232.
478 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں نے ریاض جانے والے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا، جس کے بعد اس کے پیٹ سے 55 گرام وزنی کوکین سے بھرا کیپسول برآمد کیا گیا۔ یہ طریقہ اسمگلروں کی جانب سے منشیات بیرون ملک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اے این ایف کی مستعدی نے کوشش ناکام بنا دی۔اسی طرح سیالکوٹ میں واقع ایک کوریئر آفس پر کارروائی کے دوران برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل سے 24 کلوگرام چرس اور 1200 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق پارسل کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس میں سوار خاتون کو روک کر چیک کیا گیا جس کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد ہی کی ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے فیز 4 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 184 گرام وزنی 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ادھر فیصل آباد کے شوگر موڑ کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران اے این ایف نے ایک کلوگرام چرس ایک ملزم سے برآمد کی جبکہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے غیر آباد علاقے توزگئی میں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپائی گئی 200 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جو دیگر شہروں کو اسمگل کی جانی تھی۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ اے این ایف ترجمان نے کہا کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے ادارہ اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گا اور ملک بھر میں نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
اسلام آباد
اے این ایف
کے دوران
برآمد کی
پڑھیں:
صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات
کراچی(نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام رینج اور زون کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا گیا ہے کہ صوبے بھر میں روڈ پر بہت سی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں۔
خط کے مطابق ایسے گاڑیوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس اور متعلقہ رولز کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔
خط کے مطابق ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے۔