ڈیفنس کے علاقے اتحاد کمرشل کے قریب تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری اوراس کی بہن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ڈی آئی جی ساؤتھ سے ملاقات کی۔ متاثرہ نوجوان نے انکشاف کیا کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے وہ گرا جس کے بعد اسلحہ دکھا کر اُس کو ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جس میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے متاثرہ فیملی کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورآپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں بااثر شخص سلمان فاروقی اور اس کے ساتھیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری اوراس کی بہن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ڈی آئی جی ساؤتھ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورآپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 دوسری جانب متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ غلطی اس کی بہیں بلکہ گاڑی میں سوارشخص کی تھی ، گاڑی نے مجھے ٹکر ماری اور وہ گر گیا گرنے بعد مجھے تشدد کانشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ فیملی رنچھوڑ لائن کی رہائشی ہے،خوف اوردباؤ کے باعث ابتدا میں سامنے آنے سے کترا رہی تھی تاہم پولیس کی جانب سے بھرپورتعاون اورتحفظ کی یقین دہانی کے بعد متاثرہ خاندان نے پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا ہے کہ مذکورہ کیس میں ان کے بیان لیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا  نے متاثرہ فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔سندھ پولیس آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورآپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہاکہ وزیراعلی سندھ کی جانب سے تمام رینج اور اضلاع میں متاثرین کی حمایت اور ساتھ دینے کیلیے یونٹ بنائے گئے ہیں۔ جن کا کام مظلوم کی داد رسی اور انصاف کی فوری فراہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کی عزت اور احترام سندھ کی دھرتی کی نمایاں خاصیت ہے۔ عورتوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

ڈی آئی جی نے متاثرہ فیملی کو بتایا کہ پولیس کی تفتیش میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اب تک مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ٹھوس شواہد کی بنیاد پرایک مضبوط مقدمہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جاسکے۔

ملاقات کے اختتام پر ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے متاثرہ فیملی کو روایتی سندھی اجرک اورٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا، جس پر متاثرین نے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی کاوشوں کو سراہا اورشکریہ ادا کیا۔

متاثرہ شہری دھیرج نے بتایا کہ بہنوں کی ڈیوٹی آف ہو گئی تھی اوروہ کلینک کے باہر موجود تھیں، میں انہیں موٹرسائیکل نارمل رفتار میں چلاتے ہوئے لینے جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی اسپیڈ میں آئی اور مجھے ٹکرماری جس کے باعث میں زمین پر گر گیا اور پھر انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا۔

دھیرج نے کہا کہ اس دوران میں معافی مانگ رہا تھا بہن بھی معافی مانگ رہی تھی لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی، اور کوئی جواب نہیں دیا جا رہا تھا۔

متاثرہ نوجوان نے مزید بتایا کہ اس کی موٹر سائیکل کی اسپیڈ کم اور گاڑی کی اسپیڈ زیادہ تھی جس کا ثبوت ویڈیوز میں بھی موجود ہے۔ 

نوجوان نے بتایا کہ وہ اسلحہ دکھائے جانے کی وجہ سے ڈر کر پریشان ہوگیا تھا۔ نوجوان نے بتایا کہ ڈی آئی جی ساؤتھ سے ملنے کےبعد ان کی فیملی بہتر محسوس کر رہی ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی آئی جی ساؤتھ متاثرہ نوجوان متاثرہ فیملی سندھ پولیس نوجوان نے ڈی ا ئی جی بتایا کہ کا نشانہ کو مکمل تشدد کا کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

کوئٹہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاہ کاری کے الزام پر پیش آیا، جس میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا خونی سلسلہ، نصیرآباد سرفہرست

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نازنین اور غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دوہرا قتل قمبرانی روڈ کاروکاری کوئٹہ

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
  • عدلیہ کیلئے ماہر اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا، چیف جسٹس
  • اسلام آباد؛ برساتی نالے میں باپ بیٹی کے بہنے کا واقعہ، لڑکی کی تلاش تاحال جاری
  • سوات واقعہ پر معروف عالم دین مولاناطارق جمیل کاردعمل سامنے آگیا
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
  • امریکی اداکارہ خاتون پر حملے، تشدد اور چوری کے الزام میں گرفتار
  • کوئٹہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • برساتی نالے میں بہہ جانیوالے باپ بیٹی کےحوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں