چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
ملک میں نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھا ہے۔
اس خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی کے لیے
پڑھیں:
نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر؛ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کیلیے مدعو کرلیا
اسلام آباد:نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری کے لیے مشاورت کاآغاز کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے تقرر کے سلسلے میں ملاقات کے مدعو کرلیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی مدت26جنوری کو ختم ہوچکی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونا ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر و 2 ارکان کی تقرری کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتاہوں۔