پنجاب: ٹورازم انٹرنشپ انتہائی معقول پیسوں کے ساتھ، کون اپلائی کرسکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ کے شاندار پنجاب ٹورازم انٹرنشپ پروگرام کے دوسرے بیچ کا باضابطہ اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ: پنجاب بھر میں مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
یہ اقدام نوجوان گریجویٹس کو سیاحت، آثار قدیمہ، ثقافت اور ورثے کے شعبوں میں قابل قدر کام کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مذکورہ پروگرام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی پنجاب کے تحت محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کی چھتری تلے چلایا جا رہا ہے۔
پروگرام کی تفصیلانٹرن شپ کا دورانیہ: 3 ماہ
کل انٹرن شپس: 1،000
دوسرے بیچ میں انٹرنز: 250
ماہانہ وظیفہ: روپے 60،000
عمر کی حد: 21 سے 28 سال
درخواست دینے کی آخری تاریخ: 20 جون 2025
اپلائی کون کر سکتا ہے؟اہل امیدواروں کا گریجویٹ ہونا چاہیے جنہوں نے گزشتہ 2 برسوں میں اپنی گریجویشن مکمل کی ہوں۔ یہ پروگرام تکنیکی اور تخلیقی سیمیت مختلف شعبوں کے لیے ہے۔
آثار قدیمہ، کیمسٹری، کمیونیکیشن اسٹڈیز، کنزرویشن اسٹڈیز، بشریات، حیاتیات، لائبریری سائنس، انفارمیشن مینجمنٹ، تاریخ، بصری فنون/ گرافک ڈیزائن، فرانزک سائنس، ثقافتی ورثہ، سماجیات، جغرافیہ، مادی، سائنس، انتظام، مواد کا تحفظ، فن تعمیر، ماحولیاتی سائنس، ویڈیو گرافی، میوزیم اسٹڈیز، ورثہ کا تحفظ، سول انجینئرنگ، آرکائیوئل، سائنس، فن کی تاریخ، کمپیوٹر سائنس، تعلقات عامہ، ثقافتی مطالعہ، تعلیم۔
پروگرام کے مقاصداس ادا شدہ انٹرنشپ پروگرام کا مقاصد میں پیشہ ورانہ ترقی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا، پنجاب کے تاریخی، تعمیراتی اور ثقافتی اثاثوں کو فروغ دینا اور سیاحت اور ورثے کے تحفظ سے متعلقہ شعبوں میں گریجویٹوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔
دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان اپنی درخواستیں آخری تاریخ گزرنے سے پہلے آفیشل ویب سائٹ: https://mpip.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب ٹورازم انٹرنشپ شاندار پنجاب ٹورازم انٹرنشپ پروگرامذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹورازم انٹرنشپ شاندار پنجاب ٹورازم انٹرنشپ پروگرام ٹورازم انٹرنشپ کے لیے
پڑھیں:
ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت800 میں سے 748 موٹر سائیکل تقسیم کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گاوی، ویکسین الائنس کے تعاون سے ملک بھر میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت 65 اعلی ترجیحی اضلاع میں 800 سے زائد موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں سے 748 موٹر سائیکل ویکسینیٹرز میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں تاکہ ویکسینیٹرز کی نقل و حرکت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ جاری تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت اب تک سندھ کے 21 اضلاع کو 300، پنجاب کے10 اضلاع کو 200 اور بلوچستان کے 24 اضلاع کو 108 ،آزاد کشمیر کے 4 اضلاع اور اسلام آباد کو 80 اور گلگت بلتستان کو 60 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں ۔یہ معاونت یونین کونسل کی سطح پر ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی مدد سے تیار کردہ مائیکرو پلانز کے ذریعے کی جاتی ہے ،ان موٹر سائیکلوں کی تقسیم کا مقصد ویکسینیٹرز کی کمزور افراد تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔(جاری ہے)
عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے 1978 میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان توسیعی پروگرام کے قیام کے بعد سے ویکسین سے پاکستان میں لاکھوں زندگیاں بچائی گئی ہیں۔ پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ڈیپینگ لو نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ہر بچے کو زندگی بچانے والی ویکسین فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ پاکستان کے ساتھ اپنی 7 دہائیوں کی شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر، ڈبلیو ایچ او ہر سال 7 ملین سے زائد بچوں اور 5 ملین مائوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔