پاکستان سے شکست، بھارتی چیفس آف ڈیفنس سٹاف عوام کو کرکٹ کی مثالوں سے تسلیاں دینے لگے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان سے شکست، بھارتی چیفس آف ڈیفنس سٹاف عوام کو کرکٹ کی مثالوں سے تسلیاں دینے لگے.
لاہور پاکستان سے شکست کھانے اور جدید ترین رفال فائٹر طیاروں کی تباہی کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے عوام کو کرکٹ کی مثالوں کے ساتھ تسلیاں دینا شروع کردی ہیں۔
جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت جاتی ہے تو وکٹیں گرنے کا سوال نہیں اٹھتا، پیشہ ور فوجیوں پر نقصانات کا اثر نہیں ہوتا۔
گزشتہ روز ایک خصوصی لیکچردیتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پیشہ ور فوج عارضی نقصانات سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ مجموعی نتائج اس طرح کے دھچکے سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔
پونے کی ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی کے زیر اہتمام ʼمستقبل کی جنگیںʼ پر ایک خصوصی لیکچر میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی مسلح افواج کے نقصانات کے بارے میں پوچھے جانے پر جنرل چوہان نے کرکٹ میچ میں وکٹوں کے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ٹیم کو کسی بھی طریقے سے جیتنا ہے تو اس بارے میں کوئی سوال نہیں ہے کہ کتنی وکٹیں گری ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے چند روز قبل امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف کیا تھا تاہم انہوں نے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ف ڈیفنس سٹاف
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔