فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم عرفہ پر حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے۔ اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایاکہ فریضہ حج اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے، فریضہ حج پوری دنیا سے مسلمانوں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے، جح کا موقع ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ سر دار ایاز صاد ق نے کہاکہ حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، مناسکِ حج، قربانی، صبر اور اطاعتِ الٰہی کی یاد دلاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حج روحانی سفر ہے جو بندے کو اللہ کے قریب کرتا ہے، حج اتحاد، مساوات، صبر اور ایثار کا درس دیتا ہے۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ حجاج اپنی خواہشات کو اللہ کی رضا کے لیے قربان کرتے ہیں، حضرت ابراہیمؐ کی قربانی کی سنت امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے، سنت ابراہیمی ہمیں اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حج 2025 کے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت کو مبارکباد دی اور کہاکہ لاکھوں حجاج کے لیے سہولیات فراہم کرنا قابلِ تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کی عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے، حج کے عظیم موقع پر مسلم امہ کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ مسلم امہ سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں، حج کے موقع پر امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے دعا گو ہوں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسپیکر قومی اسمبلی انہوںنے کہاکہ نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا — طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد خان ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب