لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے عالیہ حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی۔

عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کر دیے۔

عالیہ حمزہ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتاری کے خدشے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہونے پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کی سپیشل ملاقاتیں، احکامات جاری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جناح ہاو س حملہ کیس عالیہ حمزہ

پڑھیں:

ائرپورٹ پرخودکش حملہ کیس کی سماعت 22ستمبرتک ملتوی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ائیرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، وڈیو شواہد یو ایس بی کی صورت میں موصول ہوگئے ہیں،درخواست گزار کو یو ایس بی فراہم کردی جائے گی، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ گذشتہ تین تاریخوں سے سرکاری وکیل تاخیر کررہے ہیں، استغاثہ کے پاس موجود تمام وڈیوز دیکھ لی ہیں، عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توثیق
  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل نوٹی فکیشن منسوخ، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • ائرپورٹ پرخودکش حملہ کیس کی سماعت 22ستمبرتک ملتوی
  • اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13 ملزمان کی ضمانت خارج، 7 ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں محمود الرشید کی ضمانت خارج کردی
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد