واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی کے شعبہ میں قیادت کیلئےتیار ہے ، ملک کی نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پرمستقبل میں شفافیت ، آسان رسائی اور طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے متعدد امریکی حکام اور قانون سازوں سے ملاقات کے موقع پر ڈیجیٹل اثاثہ جات ،بلاک چین قوانین اور مالیاتی جدت کے حوالے سے تبادلہ خیال کے دوران کیا ۔

اس موقع پر قریبی بین االاقوامی شراکتداری اور پاکستان جیسی ایمرجنگ مارکیٹس کے ڈیجیٹل اکانومی میں مستقبل کے کردار کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ مالیات کے شعبہ کے مستقبل کا تعین کرنے والے افراد کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان پیروی کی بجائے قیادت کیلئے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی قیادت ، جدت اور ڈیجیٹل اکانومی کے حوالےسے کیپٹل ہلز سے وائٹ ہائوس تک پاکستان کے نئے تشخص کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے ۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان دنیا کی نوجوان آبادیوں میں سے ایک ہے اور اس کی فری لانس معیشت کا حجم وسیع ہے جبکہ پاکستان سالانہ 36ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات زر بھی وصول کرتا ہے ، جس کی بنیادپر پاکستان شفافیت ، رسائی اور طویل مدت اثرات کے باعث مستقبل میں جدت پرمبنی ذمہ دارانہ کردار کی ادائیگی کیلئے تیار ہے ۔

وزیر مملکت نے لیومس گلیبرینڈ رسپانسیبل فنانشل انوویشن ایکٹ کے شریک مصنف اور بٹ کوائن کے شریک سپانسرز سینیٹر سائنتھیالو مس سے ملاقات کی ،جس کا مقصد بٹ کوائن کو سٹرٹیجک ریزرو اثاثہ بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال تھا ۔واضح رہے کہ سینیٹر لومس امریکا میں کرپٹو کی جامع قانون سازی اور کرپٹو کرنسی کے بہت بڑے حمایت کنندہ ہیں ۔ بلال بن ثاقب نے سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کےرکن اور جدت پرمبنی کرنسیوں کے قانونی امور کے معاون مصنف سینیٹر بلز ہگرٹی سمیت اکنامک سکیورٹی و مالیاتی استحکام کے حوالے سے مسلسل خدمات سرانجام دینے والے سینیٹر رک سکاٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مزید برآں وزیر مملکت نے بٹ کوائن ایکٹ کے معاون مصنف اور گورنمنٹ وانفراسٹرکچر میں بلاک چین ایپلیکشینز کےحامی سینیٹر جم جسٹس اور سینٹر ٹم شیہے سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر مملکت بلال بن ثاقت نے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سے متعلق پالیسی فریم ورکس کی جدت میں اہم کردار کے حامل سینیٹر ٹیڈکروز ، کانگریس کی ڈیجیٹل ثاثہ جات کی فنانشل سروسز کی ذیلی کمیٹی کے رکن ٹرائے ڈائوننگ ، کانگریس کے رکن ریان زنک ، رک میک کارمک اور ڈیرک وین آرڈن سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

انہوں نے بلاک چین آئیڈینٹی فیکیشن پلیٹ فارم (ایڈنٹی فائیڈ )کی بانی جل کیلےاور کانگریس مین مک کارمک کے ساتھ پرائیویٹ ٹیک سیکٹر کے مستقبل کے حوالے سے مباحثے میں بھی شرکت کی ۔ وزیر مملکت نے وائٹ ہائوس کے ایسوسی ایٹ کونسل کیون کلانئٹ اوریگونا ایز سے وائٹ ہائوس کے کونسل آفس میں ملاقاتوں کے دوران کہا کہ ہم سیکھنے ، سمجھنے اور اپنا کردار ادا کرنے کیلئے یہاں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریگولیشنز ، جدت اور ہمہ جہت مالیاتی شمولیت کے حوالےسے بین الاقوامی رہنمائوں کے تاثرات کا جائزہ لے رہا ہے،جس کا مقصد ان کی نقل کرنا نہیں ہے بلکہ جدید نظریات پرمبنی اپنی منفرد مارکیٹ کا قیام ہے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈیجیٹل اکانومی بلال بن ثاقب نے وزیر مملکت کہ پاکستان بلاک چین کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-30

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے: سعودی اعلیٰ عہدیدار
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے، سعودی اعلیٰ عہدیدار
  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • ڈیجیٹل بینکاری سے معیشت مضبوط ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل بینک کے افتتاح پر خطاب
  • پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں