Express News:
2025-09-18@12:36:02 GMT

کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے رحیم یار خان سے بازیاب

اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT

کراچی:

سعید آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے رحیم یار خان سے بازیاب کرالیے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق 10 اپریل کو خاتون اور تین بچے سعید آباد کے علاقے سیکٹر 4G سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 184/25 بجرم دفعہ 496A/ 3/2 TIP نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچوں سمیت صوبہ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے بحفاظت بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت بخت زیب ولد نور حیات کے نام سے ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا
  • اغوا کے ساڑھے 3 ماہ بعد اسسٹنٹ کمشنر کیچ بازیاب
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار