مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر میں دو مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلا واقعہ بارہ مولا میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے ایک اہلکار سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
گولی کی آواز سُن کر جب بھارتی فوج کے دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو لائس نائیک بنور لال سرن کو خون میں لت پت پایا۔
لاش کا اسپتال لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت راجستھان میں اہلکار کے آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔ خودکشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔
ادھر جموں کے علاقے میں گزشتہ ماہ ایک ملٹری آپریشن کے دوران شدید زخمی ہونے والے حوالدار نے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
حوالدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ لاش کو ملٹری اسپتال سے خاموشی کے ساتھ آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں زہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج کے
پڑھیں:
ہٹیاں بالا میں آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، پولیس
فائل فوٹو۔ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوے کو مار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گہانی تنگ میں آبادی پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر: 24 گھنٹوں میں تیندوے کا دوسرا حملہ، بچی جاں بحق، لڑکا زخمی آزاد کشمیر میں تیندوا 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیاایس پی ہٹیاں بالا مرزا زاہد نے دعویٰ کیا کہ مقامی افراد نے تیندوے کی شناخت کی، تیندوے نےگزشتہ روز حملہ کرکے نوجوان کو بھی زخمی کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ دو روز قبل تیندوا گھر سے آٹھ سال کی بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، بعد میں بچی مردہ حالت میں ملی تھی۔
ایس پی مرزا زاہد کے مطابق خونخوار جانور ایک بار انسانوں پر حملہ کر دیں تو پھر بار بار حملے کی کوشش کرتے ہیں۔