بھارت میں اگنی ویر اسکیم ناکام اور اس کے نتیجے میں جوانوں میں مایوسی پھیلتی جا رہی ہے۔

بھارتی فوج کا اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ ڈیوٹی کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوا، جسے شہید کا درجہ نہ ملنے پر خاندان نے احتجاجاً راکھ بہانے سے انکار کر دیا ہے۔

3 ہفتے گزرنے کے باوجود آکاش دیپ کی راکھ گھر میں محفوظ ہے جب کہ خاندان کا احتجاج جاری ہے۔ اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ کے  والد بلوندر سنگھ کا مؤقف ہے کہ بیٹے نے ملک کے لیے جان دی ہے، لہٰذا اسے  شہید کا درجہ دیا جائے۔

 آکاش دیپ کے خاندان کا مطالبہ ہے کہ انصاف دو، ورنہ راکھ نہیں بہائیں گے۔

اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ کا فوجی بننے کا خواب دیکھنے والا چھوٹا بھائی، اپنے  بڑے بھائی کی لاوارث موت سے مایوس ہو چکا ہے۔  آکاش دیپ سنگھ کی موت نے ہندوؤں میں سکھوں کیخلاف تعصب کو عیاں کر دیا ہے۔

اسکیم کے تحت مرنے والے بھارتی اہلکاروں خصوصاً سکھوں کو مکمل مراعات نہیں دی جاتیں۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر اگنی ویر اسکیم کے خلاف اب آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

شہادت کا درجہ صرف 4 سالہ سروس مکمل کرنے والوں کو ملتا ہے۔  بھارتی فوج میں اگنی ویر کی موت پر مکمل اعزاز کا فقدان ہونے سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے اور بھارتی فوج میں شارٹ ٹرم بھرتی اسکیم کو انسانی حقوق کی پامالی کہا جا رہا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آکاش دیپ سنگھ اگنی ویر

پڑھیں:

الیکٹرک گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے سکیم متعارف کر انے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کے لئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے ای بائیک اسکیم کا مسودہ تیار کرلیا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔

الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے تحت 2030 تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچائی جائیگی, 53 ہزار950 ای رکشے،99 ہزار 155 کاریں ، دو ہزار دو سو38 بسیں اور دو ہزار نو سو چھیانوے ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔

اگلے پانچ سال میں مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار 115 ای وہیکلز کا ہدف مقرر کیا گیا پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا پلان ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپوں پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ای سی سی نے گرین ٹیکسانومی، سستے گھروں کی اسکیم اور صنعتی اصلاحات کی منظوری دے دی
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
  • سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، سستے گھروں کی اسکیم سمیت اہم فیصلے متوقع
  • بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے ایئر ڈیفنس سسٹم کی حقیقت کاپردہ چاک کردیا
  • بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا
  • الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • الیکٹرک گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے سکیم متعارف کر انے کا فیصلہ
  • بھارتی اداروں میں بی جے پی کی مداخلت، مذہبی خودمختاری پر حملے جاری
  • ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا