بجٹ سیشن : اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نےذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا ، پی ٹی آئی اراکین تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کریں گے جب کہ پی ٹی آئی کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی اراکین ،سپیکر اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ایڈوائزری کمیٹی میں اپنا مؤقف بھی رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں بجٹ سیشن سے قبل پارلیمانی پارٹی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
بجٹ 2025-26 کی تجاویز کی منظوری کےلیے کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
لاہور:پنجاب کی حکومت نے صوبے میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔
حکومت پنجاب نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب نے واضح تردید کی ہے اور حکومت نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے کہا کہ آئمہ مساجد و علمائے کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کے لیے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
حکومت نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے لہٰذا عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔