یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم مصر سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم مصر سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) کشتی حادثات میں ملوث اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر عمران ٹونی کو مصر سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گجرانوالہ زون نے کشتی حادثات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی کو انٹرپول کی معاونت سے مصر سے گرفتار کرلیا۔
عمران عرف ٹونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ اور 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، ملزم کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد مصر سے ایف آئی اے گجرانوالہ زون منتقل کر دیا گیا۔
ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی درخواست پر انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم سال 2012 سے لیبیا سے آپریٹ کر رہا تھا جوغیر قانونی انسانی اسمگلنگ کی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا۔
ملزم سیف ہاؤسز کے نیٹ ورک کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کی سہولت کاری کرتا تھا۔ ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔
ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے جس کے خلاف غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اسکے نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ’بہت ہوگیا، بس اب غزہ میں جنگ ختم کرو‘، ٹرمپ کی نیتن یاہو کو تنبیہہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی سماعت آج نہیں ہوسکے گی،وجہ سامنے آگئی امپورٹڈ سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کتنے فیصد ہوا ؟ تفصیلات سب نیوز پر ڈیری مصنوعات کی مشینری، میڈیکل اور سرجیکل آلات بھی مہنگے پی ٹی آئی کے مرکزی اور پارلیمانی رہنما ئو ں نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ مصر سے گرفتار میں ملوث
پڑھیں:
کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ملزمان کو کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار
اس کے علاوہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 230.5 ملین ایرانی ریال، ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افغانی، 700 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 150 آسٹریلین ڈالر بھی برآمد ہوئے۔
ملزمان کے قبضے سے چیک بُکس، حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور بینک ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے حوالہ ہنڈی منی ایکسچینج