"اس بار ہتھیار ساتھ لائیں گے اور ہم بھی ٹھوکیں گے" علی امین گنڈا پور کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ہتھیار لانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔
علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے پہلے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ان کا کلپ نہ کاٹیں کیونکہ جب بھی وہ کوئی ایسی بات کرتے ہیں تو ان کا کلپ کاٹ دیا جاتا ہے، وہ خود بات کر رہے ہیں اس لیے میڈیا کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس دفعہ وہ آئیں گے تو ہتھیار ساتھ لے کر آئیں گے، پچھلی دفعہ وہ آئے تو انہیں گولیاں ماری گئیں کیونکہ وہ نہتے تھے، لیکن اس بار وہ ہتھیار لے کر آئیں گے اوراگر انہیں ٹھوکا گیا تو وہ بھی ٹھوکیں گے۔
وزیر خزانہ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ ساڑھے 21لاکھ روپے کرنے کی وجہ بتا دی
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس بار وہ اسلام آباد آئیں گے اور کسی کو نہیں بتائیں گے کہ کہاں سے آ رہے ہیں، اگر انہیں سرنگ کھود کر بھی آنا پڑا تو آئیں گے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور آئیں گے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے درخواست گزار افسران کے سرکاری فرائض میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا۔
عدالت نے این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکمِ امتناع بھی برقرار رکھا۔
جسٹس محمد اعظم خان نے متاثرہ افسران کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور این سی سی آئی اے حکام کو چار روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو عدالت رِٹ پٹیشن پر فیصلہ کرنے کے ساتھ توہینِ عدالت کی کارروائی بھی شروع کر سکتی ہے۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اتنے پڑھے لکھے اور تجربہ کار افراد کو کام سے روکنا زیادتی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے صدر سپریم کورٹ بار ہارون رشید اور منظور احمد ججہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔